ETV Bharat / state

لیمن گراس طبی فائدے کا ہے خزانہ

Lemongrass Cures Diseases: لیمن گراس' گھاس ' صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس گھاس کی چائے سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ اس کے طبی طور پر کئی فائدے ہیں۔ خاص کر بلڈ پریشر، شوگر، کھانسی اور پھیپھڑوں کے مرض کے لیے بہت فائدے مند ہیں، وائرل انفیکشن سے بھی یہ گھاس بچاتی ہے اور یونانی میڈیسن میں اس کی کافی اہمیت ہے۔ بہار میں حکومت نے بھی لیمن گراس کی کاشت پر زور دیا ہے، لیمن گراس پر پیش ہے خاص رپورٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 6:02 PM IST

Many diseases can be cured by using lemongrass

لیمن گراس کے استعمال سے کئی بیماریوں سے ملتی ہے نجات

گیا: کئی ایسی گھاس ہیں جن میں قدرتی طور پر انسانوں کی صحت کے راز پوشیدہ ہیں۔ حالانکہ زیادہ تر لوگ اس کی اہمیت اور افادیت سے واقف نہیں ہیں کیونکہ ان کی پہچان کرنے کی نگاہ اور علم نہیں ہے۔ تاہم جو پہچان اور واقفیت رکھتے بھی ہیں تو وہ دوسروں کو اس کے فائدے نہیں بتلاتے جس سے سبھی گھاس لوگوں کے لیے ایک برابر ہوجاتی ہیں۔ انہی گھاسوں میں ایک' لیمن گراس' کے نام کی گھاس ہے جس کے طبی طور پر مختلف فائدے ہیں۔ ریاست بہار کے ضلع گیا میں اس لیمن گھاس کا استعمال حال کے گزشتہ تین چار برسوں میں زیادہ بڑھا ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی سطح پر اس کے فروغ اور اس کی کاشت کو ترجیح دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی سطح سے دیہی علاقوں میں اس کی کاشت کرانے کی ترغیب اور تربیت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

B.Tech Chai Wala مالدہ میں بی ٹیک چائے والا سرخیوں میں

لیمن گراس کے طبی فائدے

گزشتہ برس خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ضلع کے بانکے بازار علاقے میں پہنچ کر لیمن گراس کی کاشت اور اس کے تیل نکالنے کے عمل کا جائزہ لیا تھا، لیمن گراس کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ نہ صرف کسانوں کے لیے بلکہ عام آدمی کے لیے بھی فائدے مند ہے۔ اس گھاس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ بنجر زمین پر اگتی ہے اور اس سے کسانوں کو مالی طور پر بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن آج ہم اس کے طبی فائدے اور اس کے استعمال کے طور طریقوں پر روشنی ڈالیں گے۔ اس حوالہ سے ضلع گیا میں واقع نظامیہ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر شمشاد عالم سے ای ٹی وی بھارت اردو نے خصوصی گفتگو کی ہے۔

اس دوران انہوں نے لیمن گراس کے استعمال اور طبی فائدے پر کہا کہ اس کا جوس یا چائے کے طور پر پی سکتے ہیں۔ لیمن گراس کی چائے خاص طور پر صبح خالی پیٹ پینے سے صحت کے بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچا کر صحت مند رہنے میں مدد پہنچا تا ہے۔ اس کے روزمرہ استعمال کی وجہ سے اس کی تاثیر قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ نظام ہاضمہ بھی صحت مند رہتا ہے۔ لیمن گراس چائے کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

طبی فائدے کا ہے خزانہ
ریاست بہار کے کئی اضلاع میں ویسے تو اس کی کاشت ہورہی ہے۔ تاہم ضلع گیا اس کی کاشت کا مرکز بن رہا ہے۔ اس برس تقریباً 100 ایکڑ بنجر زمین پر کاشت ہوئی ہے۔ کاشتکار لیمن گراس کی کاشت سے اچھا منافع حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد بتاتے ہیں کہ اس میں کئی دواؤں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ بلڈپریشر، ذیابیطس، کھانسی اور سینے کی مختلف بیماریوں سے نجات دلانے کے ساتھ خون کی کمی بھی دور ہوتی ہے۔ موٹاپا ختم ہوتا ہے۔ وائرل انفیکشن سے بچانے کے ساتھ بیماریوں سے لڑنے والے سیل کو یہ گھاس بڑھاتی ہے۔ تندرست اور متحرک رکھنے کے ساتھ تھکان کے احساس ختم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اور بیماریوں میں فائدے مند ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پروٹین، فولک ایسڈ، میگنیشیم، فاسفورس، زنک اور کاپر جیسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

کاسمیٹک میں تیل کا ہوتا ہے استعمال
لیمن گراس سے تیل بھی نکالاجاتاہے اور تیل نکالنےوالی مشینوں کو لگانے کے لیے بہار حکومت سبسڈی بھی فراہم کرتی ہے۔ ایک بار گھاس لگنے کے بعد اس کی کم سے کم 3 بار کٹائی ہوتی ہے اور پھر گھاس کو پیرنے والی مشین میں ڈال کر تیل نکالا جاتا ہے۔ بازاروں میں لیمن گراس کا تیل 1500 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ صابن، فینائل، پرفیوم اور فیس واش وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ لیمن گراس کا پودا غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ ضلع گیا میں لیمن گراس سے صابن تیل اور دیگر چیزیں بنائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد بتاتے ہیں کہ اس کا استعمال پی کر ہو یا اوپر سے یعنی کہ جسم پر لگایا جائے۔ دونوں صورتوں میں فائدے مند ہے۔ اگر خالص اس سے بنا ہوا صابن استعمال کیا جائے تو بالوں کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور بال کے جھڑنے سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔

نظامیہ کالج میں ہوچکی ہے تحقیق
ڈاکٹر شمشاد بتاتے ہیں کہ لیمن گراس جس کی خوشبو بہت اچھی ہوتی ہے۔ یونانی میڈیسن میں اس کی بڑی اہمیت ہے اور اس کے فائدے کے تعلق سے یونانی میڈیسن تعلیم میں بتایا جاتا ہے۔ یہاں گیا میں اس کی تحقیق کی گئی جس کے بڑے اچھے اور مثبت اثرات دیکھنے کو ملے۔ اس کو کوئی بھی اپنے گھر میں پیدا کرکے ہر دن استعمال کرسکتا ہے۔ اس کی کاشت کرنا کوئی بڑی پریشانی کی کاشت نہیں ہے۔ استعمال کریں اور قدرتی فائدے سے استفادہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.