ETV Bharat / state

تمل ناڈو: وزیراعظم مودی کے ہاتھوں متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح - ترقیاتی پروجیکٹس

PM Modi in Tamil Nadu ریاست تمل ناڈو کے لع تھتوکوڈی میں وزیراعظم مودی نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح انجام دیا جبکہ کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

PM Modi in Tamil Nadu
PM Modi in Tamil Nadu
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 1:07 PM IST

چنئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز تمل ناڈو کے ضلع جنوبی تھتوکوڈی میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جس سے ریاست میں صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔ مودی مدورئی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تھتوکوڈی پہنچے، اور سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، ریلوے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ تقریب میں 17,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے 36 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، مرکزی وزراء سربانند سونووال اور ایل مروگن، ریاستی وزیر ای وی ویلو اور مقامی ڈی ایم کے لوک سبھا ایم پی محترمہ کنی موزی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے وی او سی چدمبرانار پورٹ پر آؤٹر ہاربر کنٹینر ٹرمنل، ڈی سیلینیشن پلانٹ، ہائیڈروجن کی پیداوار اور بنکرنگ کی سہولت، وی او سی پورٹ سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم مودی نے گرین بوٹ پہل کے تحت ملک کا پہلا دیسی گرین ہائیڈروجن فیول سیل آبی گزرگاہ بھی لانچ کیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے دس ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو بھی عوام کے لیے وقف کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی کا خاندانی سیاسی جماعتوں پر حملہ

جنوبی ریلوے کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے 1,477 کروڑ روپے کے وانچی مانیاچھی-تیرونیل ویلی اور لاپلایام-ارالاویمولی (کل 86 کلومیٹر) ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جس سے ریاست تمل ناڈو کو فائدہ پہنچے گا۔ 86 کلومیٹر کے سیکشن کو ڈبل کرنا تمل ناڈو کے لوگوں کے لیے ایک اعزاز ثابت ہوگا۔ یہ پروجیکٹ تھتوکوڈی، ترونیل ویلی اور کنیا کماری اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.