ETV Bharat / state

اے ایم یو کی منال احمد کو ینگ جیوگرافر ایوارڈ سے نوازا گیا - Young Geographer Award 2024 - YOUNG GEOGRAPHER AWARD 2024

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ جغرافیہ کی ریسرچ اسکالر منال احمد کو دکن جیوگرافیکل سوسائٹی آف انڈیا نے "ینگ جیوگرافر ایوارڈ 2024" سے نوازا ہے۔

MANAL AHMED
اے ایم یو کی منال احمد کو ینگ جیوگرافر ایوارڈ سے نوازا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 8:00 PM IST

اے ایم یو کی منال احمد کو ینگ جیوگرافر ایوارڈ سے نوازا گیا

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ جغرافیہ اور اے ایم یو برادری کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، کہ انٹرنیشنل جیوگرافی کانگریس XVIII‏ ڈی جی ایس آئی کے موقعے پر رسرچ اسکالر منال احمد کو دکن جیوگرافیکل سوسائٹی آف انڈیا نے "ینگ جیوگرافر ایوارڈ، 2024" سے نوازا ہے۔

منال احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انٹرنیشنل جیوگرافی کانگریس XVIII‏ ڈی جی ایس آئی ‏کا اہتمام محکمہ جغرافیہ عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد نے سات مارچ 2024 کو کیا تھا۔ "ینگ جیوگرافر سیشن" میں شاندار کارکردگی پر مجھے ینگ جیوگرافر ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں شال، سرٹیفکیٹ، یادگاری مومنٹو اور 7000 روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا ہے۔

منال نے مزید بتایا کہ یہ ایوارڈ مجھے نہیں یونیورسٹی کو ملا ہے، شعبہ اور یونیورسٹی میں اس کو لیکر خوشی ہے اور میں مستقبل میں اسی طرح یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کرتی رہوں گی۔ غور طلب ہو کہ منال کا ایک شاندار تعلیمی ریکارڈ ہے۔ انہوں نے یو جی سی جے آر ایف کوالیفائی کیا ہے۔ اس وقت "شمالی بہار میں آبی زمین کی حرکیات ایک ماحولیاتی اور سماجی اقتصادی نقطہ نظر پر کام کر رہی ہے اور ان کی اسکوپس انڈیکسڈ جرنلز میں بین الاقوامی اشاعتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے اپنے سپروائزر پروفیسر سید نوشاد احمد کی اپنے تعلیمی سفر کے دوران ان کی غیر متزلزل حمایت اور انمول رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر منال کے سوپروائزر پروفیسر سید نوشاد احمد نے خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے بتایا کہ منال شعبہ کی ایک قابل اور ایکٹو طالب علم ہے۔ منال کی اس کامیابی پر شعبہ جغرافیہ سمیت یونیورسٹی میں خوشی ہے۔ امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں منال اسی طرح یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.