کوشامبی: کوشامبی کے ایک علاقے میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کو پیٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص کی اپنی ماں کو چپل سے مارنے کا مبینہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ کیمرے میں قید یہ واقعہ مبینہ طور پر اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کے باروا کا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنی ماں کو اس کے بالوں سے کھینچ رہا ہے اور اس کی کرسی کے گرد چکر لگا کر اسے چپل سے مار رہا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت 80 سالہ چندر سنہا کے طور پر کی گئی ہے جب کہ کلپ میں اس کا بیٹا سونو ٹھاکر ہے۔ رپورٹس کے مطابق بزرگ خاتون ذہنی طور پر معذور ہے اور بیٹے نے اپنے کپڑے گندے کرنے پر غصے میں اپنی ماں کو بالوں سے کھینچ کر چپل سے مارنے لگا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جس کے بعد یہ وائرل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- حیدرآباد: بیٹے کے ہاتھوں باپ اور ایک رشتہ دار کا قتل
- دہلی میں معمولی رقم کے لئے بے دردی سے قتل
- دہلی میں صرف 10 ہزار روپے کے لئے قتل
پولیس سپرنٹنڈنٹ برجیش کمار سریواستو نے کہا کہ ایک پولیس افسر کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے موقع پر بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بھی جائیداد یا کسی اور مسئلہ کو لیکر بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ کی پٹائی کے شرمناک اور گھناونے واقعات پیش آچکے ہیں۔
آئی اے این ایس