ETV Bharat / state

ممتابنرجی کا ایک بار پھر بی جے پی پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

Mamata Banerjee React ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ان کا کہنا ہے کہ جانچ ایجنسیوں کی مدد سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے دباو بنایا جا رہا ہے۔

ممتابنرجی کا ایک بار پھر بی جے پی پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 7:36 PM IST

ممتابنرجی کا ایک بار پھر بی جے پی پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام

تملوک:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیاں زور پکڑتے ہی دل بدل کا کھیل ایک بار پھر زور شور سے شروع ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں دل بدل کے کھیل کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مغرطی بنگال کے ضلع مشرقی مدنی کے تملوک میں انتظامی میٹنگ کی قیادت کی ۔وزیراعلیٰ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ای ڈی کے ذریعہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے ڈرایا جارہا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ کہیں وہ ای ڈی بھیج رہی ہیں تو کہیں سی بی آئی بھیج رہی ہیں۔ پیسہ کہیں روکا جا رہا ہے۔ فون کر کے کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے تو میں آپ کے گھر ای ڈی بھیجوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہاتو برادری کو شیڈول کاسٹ میں شامل کرنے کے اختیارات مرکزی حکومت کے پاس، ممتا بنرجی

انہوں نے بی جے پی کو اوپن چیلنج دیا کہ آپ کس طرح سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ہر پارٹی کو توڑ کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں تو انتخابات کرانے کی کیا ضرورت ہے۔عوام کو ووٹ دینے دیں۔ عام لوگ جو فیصلہ کریں گے وہی جمہوریت کا فیصلہ ہوگا۔ اتنا ڈر کس بات کا ہے؟۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.