ETV Bharat / state

اپوزیشن اتحاد کا نام انڈیا رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہوں: ممتا بنرجی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Election Second Phase: مدنی پور کے گھٹال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سرابرہ ممتابنرجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا 'نام' انڈیا رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ میں نے اتحاد کا نام 'انڈیا' رکھا لیکن آج بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم بی جے پی کو مضبوط بنانے میں مدد کر رہی ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا نام انڈیا رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہوں:ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 3:46 PM IST

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا نام انڈیا رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہوں:ممتا بنرجی

مدنی پور: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں لوک سبھا کی تین سیٹوں دارجلنگ، بالورگھاٹ اور رائے گنج کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالور گھاٹ میں ترنمول کانگریس کے کارکنان اور بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کے بیچ نوک جھونک کی اطلاع ہے۔

اسی درمیان مدنی پور ضلع کے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و اداکار دیب کی حمایت میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے تشہیری مہم کی قیادت کی۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی، بائیں محاذ اور کانگریس پر تنقید کی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا نام انڈیا رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔میں نے اتحاد کا نام انڈیا رکھا۔ مجھے یقین ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کی صورت میں انڈیا اتحاد کی جانب سے عام لوگوں کو نئی حکومت ملے گی۔ لیکن بنگال میں انڈیا اتحاد نہیں ہے۔

انہوں نے بائیں محاذ اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بنگال میں ایک سیٹ جیت کر دیکھائیں، اس کے بعد کون انڈیا اتحاد میں ہے اور کون نہیں اس پر بات ہو گی۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی جیت سے مرکز میں حکومت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلہ کی لائیو اپڈیٹس

ان کا مزید کہنا ہے کہ 2011 میں مجھ سے غلطی ہوئی تھی۔ 34 سالہ سی پی ایم کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس وقت میں نے کہا تھا کہ بدلہ نہیں ترقی کے لیے تبدیلی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.