بمبئی: بمبئی پولیس نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے خلاف ممبئی اور تھانے بھر میں 4 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ہائی کورٹ نے پی پی سے سوال کیا کہ دفعہ 295A کیوں نہیں لگائی گئی۔ حالانکہ پی پی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مزید تحقیقات کرکے سیکشن 295A کے امکانات کے بارے میں سوچے گی اور ضرورت پڑنے پر ضروری کارروائی کرے گی۔ کل 4 مقامات پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جن میں مالونی، گھاٹ کوپر، میرا روڈ، مانخورد شامل ہے۔ بامبے ہائی کورٹ ڈویژن بنچ، جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس منجولا اجے دیشپانڈے نے کیس کی اگلی سماعت 19 جون 2024 کو مقرر کی اور پولیس کو اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Maloney Violence Case ہائی کورٹ نے سی سی ٹی وی محفوظ کرنے کی ہدائت دی
Violence In Mumbai ممبئی کے مالونی علاقے میں رام نومی کے موقع پر ہنگامہ
واضح رہے کہ مالونی این جی اوز فورم سماجی کارکنان اور مالونی کے رہائشیوں نے اس معاملہ میں پولیس سے ایف آئی آر حاصل کرنے کے لیے کئی میٹنگیں کیں۔ پولیس کے ذریعہ ایف آئی آر نہ لینے کے پیش نظر، مالونی رہائشیوں یا مالونی این جی اوز فورم کی جانب سے شانول سید نے ہائی کورٹ میں یہ عرضی دائر کی جس پر آج ہائی کورٹ کا حکم آیا۔
اے پی سی آر (ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف شہری حقوق) کے ایڈووکیٹ نے اس کیس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایڈوکیٹ عبدالکریم پٹھان، ایڈووکیٹ فضل الرحمان اور ایڈووکیٹ شان الٰہی کی خدمات حاصل کی۔ اس ایف آئی آر کے بعد مالونی کے عوام اور این جی اوز نے عدالت کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے عدالت کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ رام نومی کے جلوس ہو یا اسکل ہندو سماج کی ریلی، گزشتہ کئی برسوں سے مسلمانوں کے خلاف خوب شدت سے نفرت انگیز تقریریں کی گئی ہیں اور حیرانی اس بات کی ہے کہ موقع پر موجود پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے اور کئی معاملوں میں پولیس نے یکطرفہ کارروائی کی ہے۔