ETV Bharat / state

مالیگاؤں: بڑا قبرستان کے روڈ کی تعمیر کے لیے علامتی جنازے کے ساتھ انوکھا احتجاج - Malegaon

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع بڑا قبرستان سے متصل خستہ حال شاہراہ مشرقی اقبال کی تعمیر کے لیے مالیگاؤں کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ کی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے علامتی جنازے کے ساتھ انوکھا احتجاج درج کروایا۔ میونسپل کمشنر کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

Malegaon
مالیگاؤں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 12:33 PM IST

مالیگاؤں (Video: Etv Bharat)

مالیگاؤں: کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ نے بتایا کہ بارش کے ایام میں خستہ حال مشرقی اقبال روڈ تالاب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ معمولی بارش سے پوری روڈ پر پانی بھر جاتا ہے، جس کی وجہ سے راہگیروں کو اور خاص طور پر قبرستان میں تدفین کے لیے جنازے کو لے کر آنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے ہی گندے پانی سے گزر کر وہ جنازے کو قبرستان میں لے کر آتے ہیں۔ اس لئے آج علامتی جنازے کے ساتھ احتجاج کرنے کا مقصد یہی ہے کہ سابق رکن اسمبلی اور موجودہ رکن اسمبلی کو یہ احساس دلایا جائے کہ مرنے کے بعد اسی راستے سے قبرستان آنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر کارپوریشن انتظامیہ کو بار بار توجہ مرکوز کرانے کے بعد بھی کارپوریشن کی جانب سے اس خستہ حال سڑک کی درستی کے لیے کسی طرح کا کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ جبکہ مالیگاؤں آوٹر سے زیادہ مالیگاؤں سینٹرل کی عوام سے ٹیکس لیا جاتا ہے۔ پھر بھی مالیگاؤں سینٹرل کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں پہلے بڑی دھوم دھام سے رکن اسمبلی نے سابق کمشنر کی موجودگی میں اس شاہراہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ لیکن اب تک یہ خستہ حال شاہراہ تعمیر سے محروم ہیں۔

انہوں کہا کہ اگر شہر کو کھنڈر بنانے میں کوئی ذمہ دار ہے تو وہ صرف سابق رکن اور موجودہ رکن اسمبلی ہے۔ اعجاز بیگ نے میونسپل کمشنر کی جانب سے بھیجے گئے افسران سے مطالبہ کیا کہ جب تک کمشنر اور سٹی انجینیر یہاں نہیں آئیں گے، تب تک یہاں احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق رکن اسمبلی پر تعمیراتی کاموں کو روکوانے کا الزام

کولہاپور فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں مجلس اتحاد المسلمین کا مالیگاؤں میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.