ETV Bharat / state

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: خصوصی جج کی سخت وارننگ کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر عدالت میں حاضر - 2008 Malegaon Blast - 2008 MALEGAON BLAST

Malegaon 2008 Bomb Blast Case مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں خصوصی جج کی سخت وارننگ کے بعد اصل ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو عدالت میں حاضر ہونا پڑا۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے کہا کہ انہیں عدالت میں لگاتار کئی دن تک حاضر ہونا پڑے گا کیونکہ ان کے بیان کو درج کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

Malegaon 2008 bomb blast case: Sadhvi Pragya Singh Thakur appears in court after special judge stern warning

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 1:10 PM IST

مالیگاؤں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ مقدمہ کی کلیدی ملزمہ اور بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر خصوصی این آئی اے عدالت کی سخت وارننگ کے بعد بالآخر ممبئی میں واقع خصوصی این آئی اے عدالت میں حاضر ہوئی اور اس نے اپنا بیان درج کروایا۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر عدالت میں تقریباً ایک بجے پہنچی اور پھر دیڑھ گھنٹے تک عدالت میں موجود رہیں، اس دوران عدالت نے اس سے سی آر پی سی کی دفعہ 313/ کے تحت سوالات پوچھے اور اس کی جانب سے دیے گئے جوابات کا اندراج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس: متاثرین کی مداخلت کے بعد سپریم کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے دینے سے کیا انکار - 2008 Malegaon Blast

عدالتی کارروائی کے دوران سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکلاء جے پی مشرا، پرشانت مگو موجود تھے۔ جب کہ بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) اور این آئی اے کی جانب سے خصوصی سرکاری وکیل اویناش رسال اور ان کے معاونین موجود تھے۔ خصوصی این آئی اے عدالت کے جج نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کہا کہ انہیں لگاتار کئی دن تک عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا کیونکہ ان کا بیان درج کرنے کا وقت درکار ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ان کی غیر حاضری میں عدالت نے دیگر ملزمین کے بیانات کا اندراج کرلیا ہے، صرف تین ہی گواہان کی گواہی باقی ہے. جن کی بنیاد پر دیگر ملزمین سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ عدالت اب تک 2700/ سوالات کے جواباt ملزمین سے پوچھنے کے بعد ان کا اندراج اپنے ریکارڈ میں درج کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ کی مسلسل عدالت سے غیر حاضری کے بعد خصوصی عدالت نے اس کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا. جس کے بعد سادھوی نے عدالت میں پیش ہوکر عدالت سے وارنٹ کینسل کیے جانے کی گزارش کی تھی، عدالت نے وارنٹ کینسل کردیا تھا لیکن اس کے بعد پھر سادھوی عدالت سے غیر حاضر رہی اور اس نے غیر حاضری کی وجہ خرابیٔ صحت بتایا۔ خصوصی عدالت نے ملزمہ کی صحت کی تصدیق کرنے کے لیے این آئی اے کو حکم جاری کیا تھا اور این آئی اے کو عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔ 323 سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.