مالدہ:ترنمول کانگریس کی جانب سے 42 امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد مغربی بنگال میں تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم جاری ہے۔اسی درمیان مالدہ جنوب سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شاہنواز علی ریحان نے انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنے حلقے کے ووٹرز سے ملاقات کی۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار شاہنواز علی ریحان نے کہاکہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات کے دوران سی اے اے اور این آر سی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔بی جے پی کو لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست میں مصروف ہے لیکن اسے پتہ نہیں ہے کہ مالدہ اس کی ایک چلنے والی نہیں ہے۔
شاہنواز علی ریحان نے کہاکہ مالدہ مغربی بنگال کا سرحدی ضلع ہے۔مغربی بنگال میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ ہندوستانی شہری ہیں۔جو لوگ پہلے سے ہی ہندوستانی شہری ہیں ان کے لئے سی اے اے لانے کی کیا ضرورت ہے۔انتخابات سے ٹھیک پہلے سی اے اے نافذ کرنے کا اعلان کرکے ماحول گرما دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ سے ہی مذاہب کے نام سیاست کرتی آ رہی ہے ۔لوک سبھا نے انتخابات کے مدنظر مذہب اور نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ امیدوار نے واضح کیا کہ وہ این آر سی اور سی اے اے کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کرکے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔
شاہنواز نے یہ بھی کہاکہ عبدالغنی چودھری خان مالدہ کے آئیکن تھے۔ انہوں نے مالدہ ضلع کی ترقی کے لئے انہوں نے بہت کچھ کیا ہے لیکن ان کے جانے کے بعد مالدہ کی ترقی رک گئی۔ترنمول کانگریس جنوبی مالدہ کو ایک بار ترقی کی راہ پر لے جانے کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ارجن سنگھ کا ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اشارہ۔ بیرک پور سے انتخاب لڑنے کا مشورہ
واضح رہے کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو جنوبی مالدہ لوک سبھا حلقہ میں 4 لاکھ 44 ہزار 270 ووٹ ملے تھے۔ وہیں بی جے پی اور ترنمول کو بالترتیب 4 لاکھ 36 ہزار 48 اور 3 لاکھ 51 ہزار 353 ووٹ ملے۔