ETV Bharat / state

کولہاپور تشدد کے خلاف مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں مجلس کا احتجاج - Kolhapur violence

کولہاپور کے وشال گڑھ میں پیش آئے واقعہ کو لے کر مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس کے ریاستی صدر امتیاز جلیل کی قیادت میں آج نماز جمعہ ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 8:11 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹرا میں کولہاپور کے وشال گڑھ میں پیش آئے واقعہ کے خلاف اورنگ آباد شہر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے آج بعدنماز جمعہ ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج اے ائی ایم ائی ایم کی ریاستی صدر امتیاز جلیل کی قیادت میں کیا گیا، اس احتجاج میں بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں نے شرکت کی، اس دوران متعدد افراد نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

کولہاپور تشدد کے خلاف مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں مجلس کا احتجاج (Etv Bharat)

اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر آفس کے باہر اے ائی ایم ائی ایم کے سینکڑوں کارکنان نے وشال گڑھ میں ہوئے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ ’کولہاپور کے وشال گڑھ میں ناجائز قبضہ جات کا معاملہ تھا، لیکن جس طرح تشدد کیا گیا اور مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اشرار کی جانب سے صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ واقعہ کے وقت پولیس کی خاموشی بھی معنیٰ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولہاپور واقعہ کے خلاف مجلس کی جانب سے آج پوری ریاست میں احتجاج منظم کیا گیا۔ مختلف اضلاع میں مظاہرے کئے گئے۔ انہوں نے حکومت سے اشرار کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور مسلم خاندانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.