ETV Bharat / state

حق کی حمایت اور باطل سے دوری اختیار کرنا ہی پیغامِ کربلا ہے - Majlis In AMU Campus - MAJLIS IN AMU CAMPUS

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے امام بارگاہ بیت الصلوۃ کی مجلس سے پیغامِ کربلا سے متعلق مولانا غلام حسین نے بتایا کہ زندگی کا مقصد ہوتا ہے کہ ہم حق اور باطل کو پہنچان کر حق کی حمایت کریں اور باطل سے دوری اختیار کریں یہی پیغام کربلا ہے۔

حق کی حمایت اور باطل سے دوری اختیار کرنا ہی پیغامِ کربلا ہے
حق کی حمایت اور باطل سے دوری اختیار کرنا ہی پیغامِ کربلا ہے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 12:18 PM IST

حق کی حمایت اور باطل سے دوری اختیار کرنا ہی پیغامِ کربلا ہے (etv bharat)

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں سر سید ہال کے سامنے امام بارگاہ بیت الصلوۃ ہے جہاں رمضان المبارک کے مہینے میں نمازیں ادا کی جاتی ہیں تو وہیں محرم و چہلم کے مہینوں میں مجالس کا اہتمام گزشتہ تقریبا 70 سالوں سے کیا جارہا ہے ۔اس میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء, تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے ساتھ اے ایم یو کیمپس کے اعتراف میں رہائشی بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

اسی ضمن میں محرم کی آٹھ تاریخ یعنی آج مجلس کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں سید زاہد حسین نے بتایا کہ کربلا میں ظلم کی انتہا یہ تھی کہ چھوٹے چھوٹے پیاسے اور بھوکے بچوں پر بھی ظلم کیا جا رہا تھا ان کو پانی پلانے والا بھی کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کربلا کے حوالے سے ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا واسطہ کل بھی ظالموں سے نہیں تھا۔آج بھی نہیں ہے دنیا میں جہاں جہاں بھی بچوں اور خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے ہم آج بھی اس کے خلاف ہے ۔ اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں اور یہی ہمارے محرم کا پیغام ہے۔

مولانا غلام نے بتایا کہ زندگی کا ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم حق اور باطل کو پہچان کر حق کی حمایت کریں اور باطل سے دوری اختیار کریں یہ ہے پیغام کربلا اور آج ہم اسی پیغام کو عام کر رہے ہیں تاکہ دنیا پہچانے کے حسین کی عظمت کیا ہے۔ انہوں نے یہ قربانی کیوں پیش کی ۔ آنے والی نسلیں یہ سمجھ جائیں کہ حسین نے قربانی سچ اور حق کو بچانے کے لئے قربانی پیش کی ہے۔ اب کوئی ظالم ظلم کے ارادے سے اٹھے تو اسے یہ معلوم چل جائے کہ کوئی ہے جو اس کے خلاف اپنی اواز بلند کرے گا اور ظالم کی حمایت کرنا ظلم ہے ۔مظلوم کی حمایت کرنا محبت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع میرٹھ میں مجالس اور جلوس کا اہتمام

واضح رہے محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اللہ کے بتاےُ ہوے مقدس چارمہینوں میں سے ہے اور واقعہ کربلا سنہ 61 ہجری کو کربلا میں پیش آنے والے اس واقعے کو کہا جاتا ہے جس میں یزیدی فوج کے ہاتھوں امام حسینؑ اور آپؑ کے اصحاب شہید ہوگئے۔ واقعہ کربلا مسلمانوں خاص طور پر شیعوں کے نزدیک تاریخ اسلام کا دلخراش ترین اور سیاہ ترین واقعہ ہے۔ شیعہ حضرات اس دن وسیع پیمانے پر عزاداری کا اہتمام کرتے ہیں۔.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.