ETV Bharat / state

مہایوتی کی حکومت مسلمانوں کو انصاف دیں گی - Justice to Muslims

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 3:45 PM IST

مہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی بہبود عبدالستار نے کہا کہ نظام دور حکومت میں مسلمانوں کو اتنا فنڈ نہیں ملتا تھا جتنا فنڈ مہایوتی سرکار سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت یہ کہتے ہوئے وزیر اقلیت عبدالستار نے کہا حکومت مسلمانوں کیلئے کام کر رہی ہے۔

مہایوتی کی حکومت مسلمانوں کو انصاف دیں گی
مہایوتی کی حکومت مسلمانوں کو انصاف دیں گی (ETV Bharat)

اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے اورنگ آباد شہر میں اقلیتی وزیر عبدالستار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہم نے مسلم سماج کے جذبات کو وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس تک پہنچایا ہے۔ ساتھ ہی اُنہونے کہا کہ نظام حکومت کے دوران بھی مسلمانوں کو اتنا فنڈ نہیں ملا، جتنا مہایوتی حکومت میں ملا ، انہوں نے کہا کہ حکومت مسلم سماج کے لیے کام کر رہی ہے۔ موجودہ وقت میں صرف وزیر اعلی شندے کی ہی ہوا ہے۔ ہم نے مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے اور ہمیں وزیراعلی پر اعتماد ہے۔

نظام حکومت کے دور میں مسلمانوں کو اس قدر فنڈ نہیں ملا تھا جتنا مہایوتی سرکار سے ملا ہے، یہ کہتے ہوئے وزیر اقلیت عبدالستار نے کہا حکومت مسلمانوں کیلئے کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو مسلم سماج کے جذبات سے آگا کیا ہے۔ عبدالستار نے مزید کہا کہ فی الحال ریاست میں وزیر اعلیٰ شندے کی ہوا ہے، میں پہلوان ہوں اور کسی کے ساتھ بھی لڑنا ہے۔ مسلم ریزرویشن کا ہم نے مطالبہ کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مناسب انصاف ملے گا ۔ عبدالستار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا جب تک مجھbپر اعتماد ررہیں گا تب تک میرے ہاتھ میں تیر کمان رہے گا۔ عبدالستار کے اس بیان سے مختلف سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں سنائی دے رہی ہیں۔

عبدالستار نے ٹھوس لہجے میں کہا کہ وزیر اعلیٰ شندے جب بھی کہے کہ میں ان کی توقعات پوری کرنے سے قاصر رہا, اسی روز ہمارا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ ایکناتھ شندے کے مہاراشٹر میں نورتن تھے ان میں سے ایک رتن کم ہو گیا ہے اور ہم آٹھ رتن رہ گئے، ان میں سے ایک میں ہوں ۔ ایک رتن ہم نے دہلی روانہ کیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع رابطہ وزیر عہدے کیلئے ریاستی وزیر مجھو راج دیسائی اور او دئے سامنت کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سوال کے جواب میں عبدالستار نے کہا کہ اورنگ آباد کا رابطہ وزیر اسی ضلع کا ہوگا ، جس برای کا فیصلہ وزیر اعلی 100 دن میں لیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا تو میں کسی بھی وقت رابطہ وزیر عہدہ قبول کر لوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.