ممبئی :اس سے پہلے مہاراشٹر وقف بورڈ نے ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے میں سیّد تجمل شاہ درگاہ کی ملکیت پر غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی کام کرنے کے الزام میں بلڈر کمپنی راکلاین ڈیولپر ،تجمل شاہ درگاہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی سمیت کل7 لوگوں کو نوٹس بھیج کر یہ وضاحت طلب کی تھی۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔یہ نوٹس درگاہ ٹرسٹ کے چیئرمین سلیم ماپ خان سکریٹری عبد الطیف خان کو بھی بھیجی گئی تھی۔
یوسف سلیم خان نے وقف بورڈ میں شکایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 8 دوکانیں اور ٹرسٹ کی 4000 اسکوائر فٹ کی جگہ پر بلڈر کمپنی کو تعمیراتی کام کے لیے دے دیا گیا ہے۔ اس ملکیت کو پہلے عارضی طور پر دیا گیا تھا۔ بعد میں اس وقف املاک کو مستقل طور پر دے دیا گیا۔ اب یہاں بلڈر نے آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کی ہے یہ تعمیراتی کام جاری ہے۔
ٹرسٹ اس معاملے میں خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ٹرسٹ کی جانب سے اب تک کوئی قدم اٹھایا نہیں گیا ہے۔اس میں وقف کی کئی دکانیں ہیں س پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس کے لیے وقف بورڈ سے کسی طرح کی کوئی اجازت نہیں لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بلبل بہار قوال بچہ نسیم کوثر سے خصوصی گفتگو
ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں درگاہ حضرت سیّد تجمل حسین شاہ درگاہ عرف پنکھے شاہ بابا ٹرسٹ کو 1939 میں وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ شکایت میں یوسف سلیم خان نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وقف بورڈ اس ملکیت کو اپنے قبضے میں لے اور جو ٹرسٹ ہے اُسے بھی اپنے قبضے میں لے لے تاکہ وقف کی ۔ملکیت کی لوٹ گھسوٹ بند ہو۔