ETV Bharat / state

مہادیو بیٹنگ ایپ معاملہ میں ساحل خان کرائم برانچ میں حاضر ہوئے - Mahadev Betting App Case - MAHADEV BETTING APP CASE

Mahadev Betting App Case: مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں رنبیر کپور سمیت کئی ستاروں کے نام سامنے آئے تھے، جن میں سے ایک اسٹائل فیم اداکار ساحل خان کا تھا۔ ممبئی پولیس نے اس معاملہ میں ساحل خان کو گزشتہ سال سمن بھیجا تھا جس کے بعد اداکار اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کرائم برانچ میں حاضر ہوئے۔

Mahadev appeared before the Sahil Khan Crime Branch in the betting app case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 12:53 PM IST

مہادیو بیٹنگ ایپ معاملہ میں ساحل خان کرائم برانچ میں حاضر ہوئے

ممبئی: مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں فٹنس ٹرینر ساحل خان ممبئی کرائم برانچ میں پیش ہوئے۔ کرائم برانچ نے آج مہا دیو ایپ معاملہ میں خان کا بیان ریکارڈ کیا۔ ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی 15000 کروڑ روپے کے مہادیو ایپ سٹے بازی کیس میں ساحل خان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی ایس آئی ٹی نے ساحل خان کو طلب کیا تھا اور پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا، لیکن اس وقت وہ نہیں گئے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

یہ بھی پڑھیں:

Ranbir Kapoor ای ڈی نے رنبیر کپور کو مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں طلب کیا، دیگر مشہور شخصیات بھی ایجنسی کے ریڈار میں

یہ کیس سب سے پہلے ممبئی کے ماٹونگا پولس تھانہ میں درج کیا گیا۔ جس کے بعد اسے کرائم برانچ کے سائبر سیل کو تحقیقات کے لیے منتقل کیا گیا اور پھر ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی اور تحقیقات کو آگے بڑھایا گیا۔ اس معاملہ میں اب تک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، اس ایف آئی آر میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی مستقیم، سوربھ چندراکر، روی اپل، شُبھم سونی جیسے کئی لوگوں کے نام درج ہیں۔ ساحل خان ہمیشہ سے تنازعہ میں گھرے نظر آئے۔ یہی سبب ہے کہ اس سے پہلے ساحل خان کے خلاف ممبئی سمیت دوبئی میں بھی اُن کے خلاف ایف آئی درج ہوئی ہے اور دوبئی میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.