ممبئی: مہا وکاس اگھاڈی نے ورشا گائیکواڈ کو شمالی وسطی ممبئی سے لوک سبھا اُمیدوار کے طور پر اس بار انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کے درمیان مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ورشا اس بات کو لیکر ناراض ہیں کیونکہ ان کی جگہ اس حلقے سے انل دیسائی کو شیوسینا نے موقع دیا ہے۔ انل دیسائی شندے سینا کے اُمیدوار راہل شیوالے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
اس حلقے سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن ہیں لیکن ایسا قیاس لگایا جا رہا ہے کہ پونم مہاجن کو اس بار ٹکٹ ملنا مشکل ہے لیکن کسی ٹکٹ ملے گا یہ بھی ابتک صاف نہیں ہو پایا۔ اس لیے اس سیٹ کے لیے بی جے پی میں تجسس برقرار ہے۔
شیوسینا اُودھو ٹھاکرے گروپ کو چار سیٹیں ملینگی جبکہ کانگریس کو دو سیٹوں پر صبر کرنا ہوگا یہ سمجھوتا کرنا ہوگا ان میں شمالی وسطی ممبئی اور شمالی کی سیٹیں کانگریس کے حصے میں آئی ہیں جبکہ کانگریس نے اب تک شمالی ممبئی کے اُمیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ۔
جب کہ ونود گھوسالکر يا انکی زوجہ جو کی شیوسینا میں ہیں یہ کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب میں اپنی قسمت آزمائیں حالانکہ صرف یہ باتیں ہیں کوئی فیصلہ ابتک نہیں ہوا ہے۔