ETV Bharat / state

بدلاپور سانحہ کے خلاف مہا وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں کا احتجاج - Badlapur incident - BADLAPUR INCIDENT

ریاست مہاراشٹر کے بدلاپور میں واقع اسکول میں بچیوں کے ساتھ پیش آئے دلخراش واقعہ کے بعد آج ریاست کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، یہ احتجاج اورنگ آباد میں بھی کیا گیا۔ اس دوران احتجاج کرنے والوں نے ریاستی حکومت پر زبردست نکتہ چینی کرتے ہوئے خاطی افراد کو سخت سزا دینےکا مطالبہ کیا۔

بدلاپور سانحہ کے خلاف مہا وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں کا احتجاج
بدلاپور سانحہ کے خلاف مہا وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں کا احتجاج (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 5:27 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے بدلاپور میں پیش آئے دلخراش واقعہ کے بعد آج ریاست بھر میں مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے شندے حکومت یعنی کہ مہایوتی کے خلاف سخت احتجاج کیا جارہا ہے۔ اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں آج مہا وکاس اگھاڑی پارٹی کی جانب سے بڑی تعداد میں خواتین و مرد حضرات احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے۔ احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر اپنے سر، منہ اور بازووں پر کالی پٹی باندھے ہوئے تھے اور ہاتھوں اخبارات، پمفلیٹ و بینر لیکر قصوروار کو پھانسی کی سزا دینے کی مانگ کی ساتھ ہی الزام بھی عائد کیا کہ مہایوتی کے کالے کارناموں کی وجہ سے خاطی افراد کی ہمت بڑھتی جارہی ہے۔

بدلاپور سانحہ کے خلاف مہا وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں کا احتجاج (Etv bharat)

یہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت آئے دن پیش آرہے مجرمانہ واقعات کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام ہے اس لیے وزیر اعلی شندے کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔اس کے علاوہ خواتین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرے اور متاثرہ لڑکیوں کے ملزمین کو کھلے عام پھانسی کی سزا دی جائے۔

خواتین کا یہ بھی سوال ہے کہ کیا حکومت کو یہ سب جرائم نظر نہیں آرہے ہیں یا پھر حکومت سوئی ہوئی ہے؟ خواتین نے اس گھناونے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کو بھی استعفی دے دینا چاہیے کیونکہ یہ ایک نکمی سرکار ہے۔مہا وکاس اگھاڑی کی خواتین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ سوچنے پر مجبور ہوگئی ہیں کہ وہ اپنی بچیوں اور لڑکیوں کو کس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں؟۔ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت صرف کارروائی کے لیے زبانی جمع خرچ سے کام چلارہی ہے نہ کہ کوئی عملی اقدام کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.