ETV Bharat / state

مگدھ یونیورسٹی میں اکیس مئی کو پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے ہوگا انٹرویو - Magadh University

مگدھ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ 2021 میں کامیاب ہونے والوں کے لیے 21 مئی کو انٹرویو کا ہوگا۔ یونیورسٹی نے اس حوالے سے لیٹر جاری کر دیا ہے۔ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب نہیں ہونے والوں کے لیے پانچ فیصد گریس نمبر بھی دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پاسنگ مارکس 100 نمبر تھا تاہم وہ پانچ فیصد نمبر سے پیچھے رہ گئے تھے، اُنکے لیے یہ بڑی راحت کی خبر ہے کیونکہ اب ملک میں کسی بھی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لئے براہ راست یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ نہیں لے سکتی ہے، نیٹ کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگیا ہے-

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 9:59 PM IST

گیا : ریاست بہار کے مگدھ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے وائوا' زبانی امتحان' کی تاریخ طے کر دی ہے۔ یونیورسٹی نے اس کے لیے لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مگدھ یونیورسٹی کے سبھی شعبے آئندہ 30 مئی 2024 تک انٹرویو کے عمل کو مکمل کر لیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ مگدھ یونیورسٹی نے ان طلباء کو بھی بڑی راحت دی ہے جو پاسنگ مارکس سے کچھ نمبروں سے پیچھے رہ گئے تھے۔ ان کے لیے 5 فیصد گریس نمبر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسکے لیے بھی لیٹر میں ذکرکیا گیا ہے۔

مگدھ یونیورسٹی کے لیٹر میں کہا گیا ہے امتحان کمیٹی کی میٹنگ مورخہ 29 اپریل 2024 میں لیے گئے فیصلے اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ اسٹڈی گائیڈ کا نوٹس لیتے ہوئے, جس میں پی ایچ ڈی کے داخلہ کو کمیشن کے ذریعے نیٹ کے ذریعے یقینی بنایا جانا ہے، اسی فیصلے کی روشنی میں اب مگدھ یونیورسٹی میں 2021اور2022 کے لئے مذکورہ ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ 2021 کے پی ایچ ڈی کے ناکام امیدواروں کو پانچ فیصد گریس نمبر دے کر کامیابی کو یقینی بنانے کی تجویز کو متفقہ فیصلہ سے منظور کر لیا گیاہے اور ساتھ ہی پی ایچ ڈی انٹرویو اور نامزدگی کے لیے راج بھون کے لیٹر نمبر پر عمل درآمد ہوگا، اسکے لیے مگدھ یونیورسٹی کے سبھی شعبے 30 مئی تک اپنی سہولت کے مطابق انٹرویو کے عمل کو مکمل کر لیں۔

اسی لیٹر کی روشنی میں مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے پی ایچ ڈی داخلہ کے لیے امتحان دیکر کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کے انٹرویو کی تاریخ متعین کردی ہے۔ اُردو کے اُمیدواروں کا مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں اکیس مئی کو انٹرویو ہوگا، سبھی پاس طلباء و طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت مقررہ پر پہنچ کر انٹرویو کے عمل میں شامل ہوں۔ واضح ہوکہ مگدھ یونیورسٹی نے 2021 میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کے لئے فارم پر کرایا تھا تاہم اس میں کافی تاخیر کے بعد اسی برس 2024 میں داخلہ ٹیسٹ لیا گیا، حالانکہ اب تک داخلہ کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.