ETV Bharat / state

مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں ختمِ نبوت امتحان کا انعقاد - MADRASAH FAIZ MOHAMMADI - MADRASAH FAIZ MOHAMMADI

مدرسہ کے مہتمم قاری محمد عمران صاحب نے وفد کا خیرمقدم کیا اور ختمِ نبوت کوئز کی امتحانی نشست منعقد کرائی۔ اس امتحان میں ادارے کے تقریباً ایک سو پچاس طلباء و طالبات نے شوق سے حصہ لیا۔

مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں ختمِ نبوت کی امتحانی نشست کا انعقاد
مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں ختمِ نبوت کی امتحانی نشست کا انعقاد (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 2:38 PM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ملک بھر میں جاری تحفظ ختمِ نبوت کوئز کے سلسلے کو منعقد کرتے ہوئے حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی کی ایماء پر مظفرنگر برانچ کے اراکین کا ایک چار رکنی وفد مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں بھیجا گیا۔

جہاں مدرسہ ہٰذا کے مہتمم قاری محمد عمران صاحب نے وفد کا خیرمقدم کیا اور ختمِ نبوت کوئز کی امتحانی نشست منعقد کرائی۔ جس میں ادارے کے تقریباً ایک سو پچاس طلباء و طالبات نے شوق سے حصہ لیا۔امانتداری کا ساتھ امتحانی پرچہ حل کیا۔ انتہائی منظم اور شفاف انداز میں امتحان کرایا گیا۔

بعدازاں ادارے کے طلباء و طالبات کو عقیدۂ ختمِ نبوت پر زندگی بھر قائم رہنے اور باقی جملہ عقائد کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کا عزم کرایا گیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفد کے ذمہ دار مولانا سہیل اختر رحیمی نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ پر ہماری فناء اور بقاء کا مدار ہے۔

اس لئے اس عقیدے کے تعلق سے پوری ملت اسلامیہ کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے بچوں کو عقیدۂ ختمِ خوب اچھی طرح یاد کرایا جاۓ اور ان کے سینوں میں پیوست کردیا جاۓ مولانا مشرف قاسمی نے بھی بچوں کو عقائد کے متعلق ہر وقت بیدار رہنے اور ایمان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ہر طرح کی تدبیر اختیار کرنے پر زور دیا ادارے کے مہتمم قاری محمد عمران صاحب نے بچوں کو یاد کرایا۔

معلومات کو ہمیشہ اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے کا عہد کرایا اس موقع پر تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا مظفرنگر کے جنرل سیکرٹری قاری محمد حذیفہ صاحب اور قاری ابو قتادہ صاحب موجود رہے نیز مدرسہ ہٰذا کے جملہ اساتذۂ کرام نے امتحانی نشست منعقد کرانے میں تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کے اس وفد کا مکمل تعاون کیا۔

مزید پڑھیں: مظفرنگر: مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں ختمِ نبوت کوئز کا انعقاد

بطور خاص مولانا وسیم احمد قاری محمد فرقان صاحب قاری محمد احمد صاحب قاری خوش نصیب قاری سلمان قاری راشد قاری منتظر قاری طالب مفتی محمد اسلم ماسٹر شفیق ماسٹر گلشیر ماسٹر آس محمد ماسٹر وغیرہ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.