ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں مدھیامک امتحانات2024 شروع - مغربی بنگال میں مدھیامک امتحان شروع

Madhyamick Exam 2024 مغربی بنگال میں مدھیامک امتحان 2024 آج سے شروع ہو گیا۔گزشتہ سالوں میں مدھیامک امتحان کے پرچہ لیک ہونے کے معاملات سے سبق لیتے ہوئے اس مرتبہ بورڈ نے سوالیہ پرچہ میں سیریل نمبر کا استعمال کیا ہے۔آج سے مدھیامک امتحانات شروع ہوگئے ہیں ۔تاہم امتحان شروع ہونے کے فوراً بعد ہی پرچہ لیک کی شکایت سامنے آگئی تاہم ایک گھنٹے کے اندر بورڈ نے مجرم کی شناخت کرلی ہے۔ مالدہ کے دو امیدواروں کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں مدھیامک امتحانات2024 شروع

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 2, 2024, 7:14 PM IST

Updated : Feb 2, 2024, 8:16 PM IST

کولکاتا:بورڈ نے گزشتہ سالوں میں سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے سے روکنے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔ اس مرتبہ ایک قدم آگے بڑھ کر امتحان کے فارمیٹ میں سیریل نمبر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ سیریل نمبرمنفرد QR کوڈ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔ اس کوڈ کو عام طور پر کسی بھی موبائل یا الیکٹرانکس گیجٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسکین نہیں کیا جا سکتا۔ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے معلومات حاصل کی جاتی ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ نو لاکھ سے زائد طلباء مدھیامک امتحان دے رہے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک سوالیہ پرچہ پر مختلف کوڈ ہے۔ کوئی کوڈ کسی کوڈ سے میل نہیں کھاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کس امیدوار نے کون سا سوالیہ پرچہ حاصل کیا ہے اس کی شناخت بورڈ آفس میں بیٹھ کر آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ اس معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سوالیہ پرچے میں بھی QR کوڈ تھا۔ اسکیننگ کرکے بورڈ کے عملے کو معلوم ہوا گیاکہ کون سا سوالیہ پرچہ کس امیدوار کو دیا گیاہے۔ کیونکہ اس کوڈ میں جو سیریل نمبرانکرپٹڈ ہے، اس سے معلوم ہوگیا کہ سوالیہ پرچہ کس ضلع میں اور کس اسکول میں دیا گیا ہے۔اس کے بعد اسکول سے رابطہ کرکے تصدیق کرلیا گیا کہ اس نمبر کا پرچہ کس کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے جیل میں ڈال دیا جائے تو بھی اس کوتوڑ کر بی جے پی کا مقابلہ کروں گی:ممتا بنرجی

جمعہ کو مدھیامک امتحان کے بنگلہ پرچے کا امتحان تھا۔ امتحان ختم ہونے سے پہلے دیکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بنگلہ کا ایک سوالیہ پرچہ گردش کر رہا ہے۔ اس کے بعد کونسل نے فوری کارروائی کی۔ بورڈ کے صدر رامانوج گنگوپادھیائے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر امتحان کا سوالیہ پرچہ جاری ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر مجرموں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ بورڈ اسے اپنی کامیابی کے طور پر دیکھتا ہے۔ رامانوج نے کہاکہ’’مالدہ کے دو طالب علموں نے یہ کام کیا۔ ان کی پہلے ہی شناخت ہو چکی ہے۔ ان کے امتحانات مکمل طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ نے مدھیامک کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Feb 2, 2024, 8:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.