کانپور:ریاست اتر پر دیش کے کانپور میں واقع مدرسہ صدیقہ تحفیظ القرآن میں بارہ طالب علموں کے حفظ قرآن مکمل کرنے پر تکمیل حفظ قرآن کریم تقریب منعقد ہوئی.۔جمعیت علما ہند کی جانب دے منعقدہ اسلامک کوئز کمپیٹیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن کے طالب علموں اعزاز سے نواز گیا۔
اس موقع پر مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن، کانپور کے صدر قاری محمد انیس نے کہاکہ حفظ قرآن مکمل کرنے والے طالب علموں نے کڑی محنت کی ہے۔انہوںنے تین سال قبل کوویڈ 19 کے دور میں بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔چند برسوں کی محنت اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ان بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا۔
انہوں نے کہاکہ جن بچوں نے قرآن کا حفظ مکمل کیا تھا ان میں سے 6 ایسے بچے تھے جنہوں نے تسلسل کے ساتھ مفتیان کرام کی موجودگی میں کلام پاک کو ایک ہی نشست میں مکمل سنایا. اس خوشی کے موقع پر مدرسہ میں ایک دعائیہ تقریب و استقبالیہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس میں ان حفاظ کرام بچوں کو خصوصی اعزاز، انعامات و اکرامات سے سرفراز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گیا: الجامعۃ الاسلامیہ للبنات سے پانچ طالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا
ان کا کہنا ہے کہ ان بچوں کے والدین، اساتذہ کرام اور مقامی باشندوں نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا۔مختلف اضلاع سے تشریف لانے والے معزز علماء کرام نے بچوں سے نصیحت آمیز گفتگو کی اور اسلام کی روشنی میں اپنے تجربات کو بچوں کو سمجھایا۔ حکمت عملی کے ساتھ دین کی اشاعت کی تلقین کی۔