ETV Bharat / state

بی آر ایس کو 8 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی پر عہدہ سے مستعفی جاوں گا: وزیر کومٹ ریڈی - lok sabha 2024 - LOK SABHA 2024

وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کے لوک بھا انتخابات میں کامیابی کے دعوے کو مضحکہ خیزبنایا۔

بی آرایس کو 8لوک سبھا نشستوں پر کامیابی پرعہدہ سے مستعفی جاوں گا :وزیر کومٹ ریڈی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 2:23 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں کے منجملہ 8تا12نشستوں پر کامیابی سے متعلق سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کے دعوی کا مضحکہ اڑایا۔انہوں نے کے چندرشیکھرراو کے ان ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیلنج کیاکہ اگر بی آرایس 8لوک سبھانشستوں پر کامیاب ہوتی ہے تو وہ وزیر کے اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے۔انہوں نے کانگریس کے 25ارکان اسمبلی کے بی آرایس کے رابطہ میں ہونے سے متعلق چندرشیکھرراو کے دعوی کا بھی جواب دیا۔

مزید پڑھیں:عدنان اشرف کو ریاست تلنگانہ کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا - Congress Coordinator Adnan Ashraf

انہوں نے کہا کہ دراصل بی آرایس کے 25ارکان اسمبلی جلد ہی پارٹی کو چھوڑکر کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ ان ارکان اسمبلی کے نام بتائیں جو سابق حکمران جماعت سے موجودہ حکمران جماعت میں جلد شامل ہوں گے۔کومٹ ریڈی نے پیش گوئی کی کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں 12 ایم پی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر ریاست تلنگانہ میں کانگریس اور بھارت راشٹریہ سمیٹی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے رہنما ایک دوسرے پر سخت نکتہ چینی کررہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.