ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات: کانگریس سے کوئی بات چیت نہیں، ترنمول بنگال میں تنہا لڑے گی: ممتا بنرجی

Mamata Banerjee On Seats Sharing ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں 'انڈیا' سے اتحاد کو خارج کرتے ہوئے بنگال میں اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سیٹ سمجھوتے پر کانگریس سے کبھی بات چیت نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہ ترنمول کانگریس بنگال میں تنہا لڑے گی اور بی جے پی کا صفایا کرے گی۔

لوک سبھا انتخابات:مغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کوئی بات چیت نہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 2:13 PM IST

لوک سبھا انتخابات:مغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کوئی بات چیت نہیں

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی لوک انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان انڈیا اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تبادلہ خیال بھی جاری ہے۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کرکسی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔چند میڈیا ہاوس اور پرنٹ میڈیا مغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر غلط خبریں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کبھی سیٹ سمجھوتے کو لے کر کانگریس سے بات نہیں کی ہے ۔کانگریس نے بھی ہم سے اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ میں شروع سے ہیی کہہ رہی ہوں کہ ترنمول کانگریس بنگال میں تنہا لڑے گی اور بی جے پی کا صفایا کرے گی۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ ترنمول کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے ۔مغربی بنگال میں ٹی ایم سی واحد پارٹی ہے جس نے بی جے پی کو تمام انتخابات میں شکست دی ہے۔اس بنیاد پر ہم نے مغربی بنگال میں تنہا لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم کسی کے ساتھ لڑ کر بی جے پی کو آگے نکلنے کا موقع نہیں دینا چہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کی

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کون کیا کہتا ہے کہ اس سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ترنمول کانگریس کیا سوچتی ہے یہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ہونے والی ہے لیکن انہیں ابھی تک کسی نے اس کی اطلاع نہیں دی ہے۔ریاست سے یاترا کے گزرنے کی اطلاع دینی ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.