ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات :مغربی بنگال میں پولنگ کے دوران تشدد - Lok Sabha Election 2024

lok sabha election 2024 4th phase لوک سبھا انتخابات 2024 میں چوتھے مرحلے کے لئے ریاست کے آٹھ پارلیمانی حلقوں بردوان ایسٹ، بردوان-درگاپور، آسنسول، بیربھوم،بولپور،راناگھاٹ، کرشن نگر اور بہرامپورمیں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مرشدآباد ضلع سمیت مختلف پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ کے دوران تشدد کے واقعات کی اطلاع ہے۔

لوک سبھا انتخابات :مغربی بنگال میں پولنگ کے دوران تشدد کی اطلاع
لوک سبھا انتخابات :مغربی بنگال میں پولنگ کے دوران تشدد کی اطلاع ((etv bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 11:00 AM IST

بہرامپور: لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ مغربی بنگال کے آٹھ پارلیمانی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ندیا ضلع تہہٹا کے نارائن پور گرام پنچایت میں واقع ایک نمبر،17 نمبر اور 19 نمبر بوتھوں میں ترنمول کانگریس کے حامیوں پر سی پی آئی کے پولنگ ایجنٹوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرلیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ترنمول نے کانگریس کے سی پی آئی ایم کے حامیوں پر حملہ کرنے اور پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالنے کا الزام لگایا۔ بہرام پور لوک سبھا میں بارنیا اسمبلی کے بوتھ نمبر 165 میں کانگریس کے ایجنٹ کے بغیر پولنگ چل رہی ہے۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے اس بات کو تسلیم کیا۔کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

آسنسول پولی ٹیکنک کالج میں دو ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے ووٹنگ میں تاخیر کی اطلاع ہے ۔ آسنسول کے عیدگا ہائی اسکول میں ای وی ایم میں خراب ہونے کی وجہ سے پولنگ صبح 8 بجے تک شروع نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کے تحت 96 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ جاری - Lok Sabha Election 2024

دوسری طرف پیر کو بردوان مشرقی لوک سبھا حلقہ کے تحت کیتوگرام میں ایک قتل کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ نامعلوم شرپسندوں نے منٹو شیخ نامی پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔اس سے اس کی موت ہوگئی ۔ ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص ان کی پارٹی کا کارکن تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.