ETV Bharat / state

'ووٹ ڈالنا ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے' - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Voters Awareness Programme In Bidar بیدر ضلع میں منقدہ ووٹرز بیداری مہم کے دوران ضلع الیکشن آفیسر اور کمشنر گوبند ریڈی نے کہاکہ عام لوگوں کو لوک سبھا انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہئے۔ووٹ ڈالنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس کا استعمال کرنا لازمی ہے۔

بیدر میں ووٹرز بیدری پروگرام کا انعقاد
بیدر میں ووٹرز بیدری پروگرام کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 11:03 AM IST

بیدر میں ووٹرز بیدری پروگرام کا انعقاد

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں الیکشن آفیسر و ضلع کمشنر گویند ریڈی کی نگرانی میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔انہوں نے بیدر شہر میں لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے حصہ کے طور پر ضلع انتظامیہ اور ضلع سطح پر مختلف محکموں کے اشتراک سے ووٹنگ کے بارے میں بیداری پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہر گھر کے ہر ایک فرد کو ووٹ دینا چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے پڑوسیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کے لیے بیدار کیا جانا چاہیے۔ ووٹ ہمارا حق ہے اور ہر ایک کو اسے استعمال کرنا چاہیے۔ ہمارا ایک ووٹ ملک کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہوتا ہے ۔بیدر ضلع کے ہر تعلقہ میں ووٹرز کو بیدار کرنے کے سلسلے میں اس طرح کے پروگرام منعقد جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں امن برقرار رکھنے کے لیے محکمۂ پولیس کا روٹ مارچ - Maintain Peace By Bidar Police Dep

اس موقع پر ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سدرامیشور، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھنوار، کمشنر بسواکلیان ڈیولپمنٹ اتھارٹی رمیش ، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر گوتم ارالی، پری گریجویٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائرکٹر چندر کانت ، محکمہ خواتین و اطفال کی ترقی کے ڈپٹی ڈائرکٹر پربھاکر، ضلعی صحت اور اطفال کے ڈپٹی کمشنر،فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر۔ دھیانیشور ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر سلیم پاشا، ڈسٹرکٹ انڈسٹری ڈپارٹمنٹ کی جوائنٹ ڈائرکٹر سریکھا، ڈی وائی ایس پی شیوانا گوڑا پاٹل، ضلع سطح پر مختلف محکموں کے افسران اور عملہ اور مختلف اسکولوں ، کالجوں اور ہاسٹلوں کے طلباء نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.