دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ پارلیمانی حلقہ پر چوتھے مرحلے کی ووٹنگ پر امن ماحول میں جاری ہے۔ ووٹنگ کے حوالے سے ووٹرز میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ دربھنگہ کے تقریباً سبھی بوتھوں پر صبح سے ہی رایے دہندگان کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔
ووٹنگ کو پرامن اور منصفانہ انداز میں کرانے کے لیے الیکشن کمیشن نے ضلع کے کل چھ اسمبلی حلقوں میں 1,786 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ چھ پولنگ اسٹیشن خواتین کے ذریعے چلائی جارہی ہے۔ جبکہ ایک پولنگ بوتھ معذور شخص کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔پارلیمانی انتخابات میں معذور افراد کی شرکت کو بڑھانے کے لیے دربھنگہ ضلع انتظامیہ معذور افراد کے ذریعہ چلائے جانے والے پولنگ سینٹر بنوایا ہے۔
تاکہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں معذور افراد کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہو سکے۔ وہیں 11 ماڈل پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ 09 پولنگ اسٹیشنز کا انتظام نوجوان کریں گے۔ 180 پولنگ سٹیشنوں سے ویو کاسٹنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ موسم گرما کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹرز کو پینے کے لیےٹھنڈے پانی سمیت دیگر کئی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
منصفانہ اور خوف و ہراس سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر نیم فوجی دستوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ہر تھانے میں دو کیو آر ٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فلائنگ اسکواڈ، سٹیٹک ٹیم اور کلسٹر ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیمیں ووٹنگ کے دن لگاتار دورے پر ہوں گی۔ اس کے علاوہ منصفانہ اور خوف سے پاک انتخابات کے انعقاد کے لیے مختلف کمپنیوں کے تقریباً چھ ہزار نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔ اس کے علاوہ سات دیگر اضلاع سے پولیس ٹیمیں لگایی گیی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چوتھے مرحلے کے تحت 96 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ جاری، 11 بجے تک 24.87 فیصد پولنگ - Lok Sabha Election 2024
غور طلب ہے کہ دربھنگہ لوک سبھا حلقہ سے کل 8 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 17,74,656 ووٹر کریں گے۔ جس میں مردوں کی تعداد 9,33,122 ہے۔ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 499 اور خواجہ سراؤں کی تعداد 35 ہے۔ اسی ضلع میں کل چھ اسمبلی حلقوں میں 1,786 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ چھ پولنگ سٹیشن خواتین کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ پولنگ بوتھ کو ایک معذور شخص چلا رہا ہے۔ 11 ماڈل پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ 09 پولنگ سٹیشنوں کا انتظام نوجوان کر رہے ہیں۔ اور 180 پولنگ سٹیشنوں سے ویو کاسٹنگ ہو رہی ہے۔