ETV Bharat / state

پارلیمنٹ سے نکالے جانے کے باوجود مہوا موئترا جیت گئیں، جیت کے بعد پی ایم مودی کو نشانہ بنایا - lok sabha election results 2024

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا نے لوک سبھا انتخابات میں شاندار جیت درج کی ہے۔ مہوا موئترا نے بی جے پی امیدوار کو ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ جیت کے بعد انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔

پارلیمنٹ سے نکالے جانے کے باوجود مہوا موئترا جیت گئیں، جیت کے بعد پی ایم مودی پر طنز کیا
پارلیمنٹ سے نکالے جانے کے باوجود مہوا موئترا جیت گئیں، جیت کے بعد پی ایم مودی پر طنز کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 10:10 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے کرشن نگر سے ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی امیدوار مہوا موئترا نے منگل کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد اپنی بڑی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور بنگال کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

بی جے پی نامی بری طاقت کی شکست پر خوش ہوں
بی جے پی نامی بری طاقت کی شکست پر خوش ہوں (etv bharat)

مہوا موئترا نے اپنی قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار امرتا رائے کو 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔ مہوا نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو نشانہ بنایا اور وزیر اعظم پر طنز کیا۔ اپنی جیت پر مہر لگانے کے بعد مہوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'میں مغربی بنگال کے لوگوں کو اس بھاری مینڈیٹ کے لیے سلام کرتی ہوں۔

ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا نے لوک سبھا الیکشن جیت لیا
ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا نے لوک سبھا الیکشن جیت لیا (etv bharat)

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں اپنی جیت سے زیادہ بی جے پی نام کی بری طاقت کی شکست پر خوش ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مودی جیسے 'جھوٹے اور بیکار وزیر اعظم' کو شکست ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہوا کو کیش فار ووٹ کے الزام کے بعد 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے انہیں پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اتنے بڑے جھٹکے کے بعد یہ جیت پچھلی مدت کے سب سے مقبول ایم پی کا ایک مضبوط بیان ہے۔

مہوا موئترا نے  پی ایم مودی کو نشانہ بنایا
مہوا موئترا نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا (Photo: IANS/ANI)

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابی نتائج 2024: صرف 23 مسلم امیدوار کامیاب، سیاسی پارٹیوں کی بے رخی بنی وجہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.