ETV Bharat / state

2024 لوک سبھا انتخابات: مظفرنگر میں پرچہ نامزدگی کا عمل شروع - LOK SABHA ELECTION

Lok Sabha Election مظفرنگر میں 2024 لوک سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے دن سنجیو بالیان سمیت 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نامزدگی سے پہلے تشہیری مہم زور شور سے شروع کردی گئی ہے۔

2024 لوک سبھا انتخابات:مظفرنگر میں پرچہ نامزدگی کا عمل شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 11:19 AM IST

2024 لوک سبھا انتخابات:مظفرنگر میں پرچہ نامزدگی کا عمل شروع

مظفرنگر:گزشتہ روز لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اتر پردیش سمیت تمام ریاستوں میں سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی ہے۔ امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان لوک سبھا انتخابات کے لئے نامزدگی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

ملک میں 2024 لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہونے ہیں۔19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹ دالے جائیں گے۔ اس کے مدنظر اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں انتخابات پہلے مرحلے کی پولنگ کی تیاریاں جاری ہیں۔اس کے پیش نظر شہر میں واقع مظفرنگر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں بدھ یعنی 20 مارچ سے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا۔

غور طلب ہے کہ نامزدگی کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سینئر افسران کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ نامزدگی کا پورا عمل سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں کیا جانا ہے۔ مظفرنگر میں 20 مارچ سے 27 تک پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چار دنوں میں الیکشن کمیشن کو ایک لاکھ سے زائد شکایتیں موصول ہوئی ہیں

آج پہلے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اور وزیر سنجیو بالیان اور بی ایس پی کے امیدوار دارا سنگھ پرجاپتی سمیت 19 دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے مظفرنگر ضلع مجسڑیٹ دفتر پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.