ETV Bharat / state

تیسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل گجرات میں امیدواروں کی اے ڈی آر رپورٹ میں سنسنی خیز خلاصہ - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

ADR Data Report On Candidates In Gujarat گجرات میں سات مئی کو لوک سبھا انتخابات میں ہونے والی تیسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل اے ڈی ار اے ایشویشن فور ڈیموکریٹک ریفارمز کی جانب سے امیدواروں کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ پر ردعمل بھی سامنے آنے لگا ہے۔

تیسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل گجرات میں امیدواروں کی اے ڈی آر رپورٹ  میں سنسنی خیز خلاصہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 6:57 PM IST

تیسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل گجرات میں امیدواروں کی اے ڈی آر رپورٹ میں سنسنی خیز خلاصہ

احمدآباد :ڈی آر رپورٹ پیش کرنے والی پنکتی جوگ نے کہاکہ گجرات الیکشن واچ اور ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نے گجرات لوک سبھا انتخابات2024 کے تیسرے مرحلے میں حصہ لینے والے تمام 266 امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے جو 26 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 36 (14فیصد)فوجداری مقدمات والے امیدوار21، (8فیصد)سنگین فوجداری مقدمات والے امیدوار68 (26فیصد)ہیں ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کانگرس کے 68 امیدواروں میں سے 26 امیدوار اہمیت رکھتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بی جے پی کی بات کریں تو بی جے پی کے 82 امیدواروں میں سے 22 امیدوار مجرمانہ ریکارڈ والے ہیں۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کانگرس کے 68 میں سے 60 امیدوار کروڑپتی ہیں جبکہ بی جے پی کے 82 امیدواروں میں سے 77 کروڑ پتی امیدوار ہیں۔

ملک کے ٹاپ 10 امیر ترین امیدواروں میں سے پانچ بی جے پی، دو کانگرس ،ایک ایس پی ایک این سی پی اور ایک ازاد امیدوار شامل ہے۔ ملک کے سب سے امیر کی بات کریں تو گوا سے بی جے پی کی پلوی ڈیمپو سب سے پہلے سامنے آیا ہے۔ ان کی کل جائیداد 1361 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے 26 امیدواروں میں سے چار کا مجرمانہ ریکارڈ ہے جبکہ کانگرس کے 23 میں سے چھ امیدواروں کی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی نارتھ سینٹرل سے پونم مہاجن کا ٹکٹ منسوخ، اجول نکم بی جے پی کے امیدوار ہوں گے - Lok sabha Election 2024

رپورٹ کے مطابق گجرات بی جے پی کے 26 میں سے 24 امیدوار کروڑ پتی ہیں جبکہ کانگرس کے 23 میں سے 21 امیدوار کروڑ پتی ہیں گجرات میں سب سے زیادہ آمدنی اور جائیداد رکھنے والے امیدواروں میں بی جے پی کے دو امیدوار شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پونم ماڈم 147 کروڑ روپے کی جائدات رکھتی ہیں جبکہ سی آر پارٹیل کے پاس 39 کروڑ روپے کی جائیداد ہے اور امت شاہ کے پاس 65 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.