ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کا ٹی ایم سی پر ووٹنگ فیصد کم کرنے کا الزام - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

Adhir Ranjan Chowdhury on Polling: بہرامپور سے کانگریس کے امیدوار ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس پر ووٹنگ فیصد کم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ جانتے ہیں کہ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد ٹی ایم سی کے خلاف ووٹ دینے والی ہے۔'

ادھیر رنجن چودھری کا ٹی ایم سی پر ووٹنگ فیصد کم کرنے کا الزام
ادھیر رنجن چودھری کا ٹی ایم سی پر ووٹنگ فیصد کم کرنے کا الزام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 5:20 PM IST

بہرامپور: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بہرامپور سمیت مغربی بنگال کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، بہرامپور سے کانگریس کے امیدوار ادھیر رنجن چودھری نے ٹی ایم سی پر ووٹنگ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے علاقے کے موجودہ رکن پارلیمان چودھری نے کہا کہ ٹی ایم سی کارکن پولنگ بوتھ کے قریب سڑکوں پر قبضہ کرنے اور لوگوں کے لیے پولنگ بوتھوں تک پہنچنے میں دشواریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انہیں ہٹایا جائے لیکن وہ واپس آکر دوبارہ سڑکوں پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی ووٹنگ فیصد کو کم کرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ زیادہ تر ووٹرز ٹی ایم سی کے خلاف ووٹ دینے والے ہیں۔ ٹی ایم سی کے لوگ خوفزدہ ہیں۔ اس لیے ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔ ہم انہیں کسی بوتھ پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی بہرام پور میں جیتنے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عام لوگوں کے لیے قربان ہونا ہے تومیں اس کے لیے تیار یوں: یوسف پٹھان

بہرامپور لوک سبھا سیٹ پر ادھیر رنجن چودھری اور سابق کرکٹر اور ٹی ایم سی کے امیدوار یوسف پٹھان کے درمیان سخت مقابلہ بتایا جاتا ہے۔ چودھری چٹھی پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ مسلسل پانچ بار برہم پور سے ایم پی منتخب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.