جنوبی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیک میں متھرا پور پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں پر شدید تنقید کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ملک کی ترقی میں پیچھے رہنے کی وجہ اقربا پروری اور سیاسی پارٹیوں کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے ملک کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مفاد کے لیے سیاست کی۔ ان کی وجہ سے ملک کی ترقی نہیں پائی۔ نریندر مودی نے الزام لگایا کہ اقربا پروری کی سیاست نے نوجوانوں کی پانچ نسلوں کا مستقبل تباہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ساتھ آزاد ہونے والے چھوٹے ممالک کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت سے ممالک ہیں جنہوں نے آزادی حاصل کی، آج وہ اقتصادی اور دیگر تمام پہلوؤں میں ہندوستان سے سینکڑوں میل آگے ہیں، لیکن آزادی کے 60 برسوں میں ہم آہستہ آہستہ پیچھے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کی سیاست نے مستقبل کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی کو بنگال سے زیادہ سیٹیں ملنے کی امید، کشمیر میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ پر جتائی خوشی
انہوں نے بنگال کی ترقی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھارت کو دنیا کی تیسری مضبوط معیشت بنانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے چارجون کے بعد ہندوستان کو ترقی یافتہ اور سنہرا ہندوستان بنانے کا عزم کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ملک کو مقصد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننا ہے۔