میتیا برج: ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی لوک سبھا انتخابات میں ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی زور شور سے تشہیری مہم جاری ہے۔ ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں تشہیری مہم میں مصروف ہیں دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سربراہ مجتابنرجی اپنی پارٹی کے امیداروں کی حمایت میں روڈ شو کر رہیں ہیں۔
اسی درمیان تاریخی شہر نواب واجد علی شاہ کی نگری میٹیابرج میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پارٹی کے جنرل سکریٹری اور امیدوار ابھیشیک بنرجی کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم جھوٹی گارنٹی نہیں دیتے۔مغربی بنگال کی عوام کو جتنی ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ ملتا ہے وتنی دوسری رہاستوں بالخصوص بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں اسکیمیں نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان،آسام،اترا کھنڈ میں کتنی ترقیاتی اسکیمیں ہیں۔وہاں کے لوگوں کو کتنا فائدہ پہنچتا ہے ہم سبھوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے۔ہم جو وعدہ کرتے ہیں اسے ہر حال میں نبھاتے ہیں۔لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی گارنٹی کہاں ہے۔آج تک ان کی گارنٹی سے کتنے لوگوں کو فائدہ پہچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممتا کا انڈیا اتحاد کی میٹنگ 4 جون کو منعقد کرنے کا مشورہ
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔مغربی بنگال کے لوگ بی جے پی کو کیوں ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی سے ڈرنا نہیں ہے۔