ETV Bharat / state

شاہ پور میں ووٹنگ بیداری پروگرام کا انعقاد - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Voters Awareness Programme Held In Yadgir یادگیر ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے مدنظرلوگوں میں حق رائے دہی کے استعمال سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ووٹنگ بیداری ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔

شاہ پور میں ووٹنگ بیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 11:38 AM IST

یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے مدنظر عام لوگوں میں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ووٹنگ مشین کا استعمال، خواتین میں ووٹنگ بیداری کو لے کر مہندی ڈیزائن کے مقابلہ جات ، ووٹرز بیداری ریالیاں ۔ کینڈل مارچ ، پیدل یاترا وغیر کا اہتمام کیا گیا۔

مشہور و معروف شخصیات نے عام لوگوں بالخصوص خواتین سے حق رائے دہی کے استعمال پر زور دیا۔شاہ پور شہر کے بسویشور سرکل سے ہوتے ہوئے سی پی ایس اسکول گراؤنڈ تک خصوصی تھری وہیلر (بائیک ریلی) ، مہیلا سنگھ کی خواتین کی پیدل ریالی ،اور انتظامیہ کے ذمہ داران ایک بیل گاڑی پر سوار ہو کر لوگوں کو ووٹ اور اس کی اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔

بعد ازاں ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں کے انعقاد میں حصہ لینے والے اول دوم اور سوم نمبر پر آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو: کالج کے طلباء کی شہر کی سڑکوں پر ووٹر آگاہی مہم - Lok Sabha Election 2024

اس موقع پر شاہ پور تعلقہ کے اعزازی ای او مسٹر کے پروین کمار، میونسپل کمشنر مسٹر رمیش ، ضلع معذور اور سینئر سٹیزن ویلفیئر آفیسر مسٹر شرن، ضلع الیکشن ایمبیسیڈرس مسٹر بسواراج اور مختلف محکموں کے ضلع اور تعلقہ سطح کے افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.