ETV Bharat / state

میرٹھ میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ووٹنگ بیداری مہم - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Election 2024 میرٹھ میں شہر قاضی اورمدارس کے طالب علموں کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ووٹنگ بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ووٹرس بیداری مہم کے تحت ریلی نکالی گئی۔اس کے ذریعہ عوام سے اپنی حق رائے کا استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

میرٹھ میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ووٹنگ بیداری مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 1:17 PM IST

میرٹھ میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ووٹنگ بیداری مہم

میرٹھ:پارلیمانی انتخابات 2024 میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہونی ہے۔ اس کے پیش نظر جہاں سیاسی جماعتیں عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔اسی درمیان میرٹھ ضلع میں مدارس طلباء کے علاوہ شہر قاضی میرٹھ نے بھی عوام کو ووٹ کے تئیں بیدار کرتے ہوئے حق رائے دہی کا پوری طرح سے استعمال کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران کہا کہ اگر اپنے ملک کا دستور بچانا ہے ۔اس ملک میں مذاہب کے مطابق زندگی گزارنی ہے تو حق رائے دہی کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ اپنے ملک میں سیکولرازم کے ساتھ اپنی جمہوریت کی بھی حفاظت کی جا سکیں۔

شہر قاضی نے بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں صبح صادق اپنے گھروں سے نکل کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے برقعہ پر تنقید - Burqa Issue in Meerut

وہیں دوسری جانب میرٹھ میں مدرس اسلامیہ عربیہ اندر کوٹ کے سینکڑوں طالب علموں نے ووٹرس بیداری ریلی نکالی جس میں انہوں نے عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔تاکہ ان کے ووٹ سے ملک میں منافرت کے ماحول کو ختم کرنے اور آپسی اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.