ETV Bharat / state

مراقبہ کو ٹیلی ویژن پر نشر کیاگیا تو الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے:ٹی ایم سی - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 11:00 AM IST

Updated : May 30, 2024, 12:03 PM IST

TMC On Pm Modi Meditation وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کنیا کماری میں وزیر اعظم نریندر مودی کا مراقبہ(دھیان) ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ انتخاب ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی ہوگا۔

مراقبہ کو ٹیلی ویژن پر نشر کیاگیا تو الیکشن کمیشن شکایت کریں گے:ٹی ایم سی
مراقبہ کو ٹیلی ویژن پر نشر کیاگیا تو الیکشن کمیشن شکایت کریں گے:ٹی ایم سی ((IANS File Photo))

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز کہا کہ اگر کنیا کماری میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مراقبہ کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تو ترنمول کانگریس الیکشن کمیشن سے شکایت کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی ای) کی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہم شکایت کریں گے۔ وہ مراقبہ کر سکتے ہیں لیکن اسے ٹیلی ویژن پر نشر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ 'ایم سی سی کی خلاف ورزی' ہوگی۔ ممتا نے پوچھا، 'کیا کسی کو مراقبہ کے لیے کیمرے کی ضرورت ہے؟'

شیڈول کے مطابق پی ایم مودی کنیا کماری میں راک میموریل میں مراقبہ کریں گے۔ بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 30 مئی کی شام سے یکم جون کی شام تک دھیانا منڈپم میں مراقبہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کیننگ مشرق میں ترنمنول کانگریس کے رکن اسمبلی سوکت مولا کو نوٹس بھیجنے اور بدھ کو ہی سی بی آئی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت پر بھی سی بی آئی کی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ایم سی کی حکومت پر فرضی او بی سی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا الزام

ممتا بنرجی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کو قومی تعطیل کے طور پر قرار نہ دینے پر بی جے پی زیرقیادت مرکز پر بھی حملہ کیا۔ ترنمول کانگریس کے سپریمو نے یہ بات شیام بازار فائیو پوائنٹ کراسنگ سے شمالی کولکاتہ کے شملہ علاقے میں سوامی وویکانند کے آبائی گھر تک روڈ شو کے آغاز میں کہی۔

Last Updated : May 30, 2024, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.