ETV Bharat / state

ممتا انڈیا اتحاد میں رہنا نہیں چاہتیں، اسی لیے باہر سے حمایت کرنے کی بات کہی: سیتارام یچوری - Sitaram Yachuri Criticizes Mamata - SITARAM YACHURI CRITICIZES MAMATA

Lok Sabha Election 2024 سی پی آئی ایم کے قومی جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ ممتا دیدی انڈیا اتحاد میں رہنا نہیں چاہتی ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو باہر سے حمایت کرنے کی بات کہی ہے۔

ممتا انڈیا اتحاد میں رہنا نہیں چاہتی ہیں اسی لئےباہر سے حمایت کرنے کی بات کہی ہیں
ممتا انڈیا اتحاد میں رہنا نہیں چاہتی ہیں اسی لئےباہر سے حمایت کرنے کی بات کہی ہیں (eyv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 6:14 PM IST

Updated : May 16, 2024, 8:49 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے علیم الدین اسٹریٹ میں واقع پارٹی صدر دفتر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے دو ڈھائی مہینہ قبل اعلان کر دیا تھا کہ وہ انڈیا اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے خود کہا تھا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں تنہا الیکشن لڑیں گی۔ اس بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ انڈیا اتحاد کا کبھی حصہ نہیں رہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی دراصل انڈیا بلاک حکومت میں نہیں رہنا چاہتی ہیں۔ اس لیے باہر سے حمایت دینے کی بات کر رہیں ہیں۔باہر سے حمایت کرنے کا کیا مطلب ہے ۔پورے ملک کو پتہ ہے کہ کیا چاہتی ہیں،

سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔اکثریت کی بات بھی واضح ہوتی جارہی ہے۔این ڈی اے کو اکثریت نہیں مل رہی ہے ۔اسی وجہ سے بی جے پی کے رہنما اس بار 400 پار کا نعرہ چھوڑ کر ہندو مسلم کی سیاست تیز کردی ہے۔ان کے تمام رہنما اس وقت مذہب کی سیاست کو لے کر عام لوگوں کو گمراہ رہے ہیں۔بی جے پی کے پاس اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

سیتا رام یچوری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے اتحاد 250 سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت پائے گا۔اس بار 400 پار کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہونے والا ہے۔ اس بار مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا پر بھروسہ نہیں، وہ بی جے پی کے ساتھ بھی جا سکتی ہیں: ادھیر رنجن چودھری

واضح رہے کہ گذشتہ روز بدھ کو ہگلی ضلع میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہا تھا کہ اگر لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا اتحاد کامیاب ہوتا ہے اور اس کی حکومت بنتی ہے تو وہ اس حکومت میں شامل نہیں ہوں گی لیکن ان کی پارٹی ٹی ایم سی باہر سے اتحاد کی حمایت کرے گی۔

Last Updated : May 16, 2024, 8:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.