ETV Bharat / state

علیگڑھ میں صبح سات بجے سے پولنگ شروع - Lok Sabha Election 2024

Lok Sabha Election 2024 Second Phase: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ علی گڑھ کے عوام کل 14 امیدواروں میں سے کسی ایک کی قسمت کا تالا کھولنے کا آج فیصلہ کریں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 2:55 PM IST

علیگڑھ میں صبح سات بجے سے پولنگ شروع
علیگڑھ میں صبح سات بجے سے پولنگ شروع
علیگڑھ میں صبح سات بجے سے پولنگ شروع

علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ ایک پارلیمانی حلقہ ہے جس میں 5 اسمبلی حلقے خیر، براؤلی، اتراولی، کوئل، علی گڑھ شامل ہیں۔ یہاں سے انتخاب لڑنے والے کل 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹرز آج کریں گے، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

ضلع علیگڑھ میں تقریبا 19 لاکھ 50 ہزار ووٹرز ہیں۔ اسمبلی حلقے علیگڑھ اور کوئل میں تقریبا 7 لاکھ 80 ہزار ووٹرز ہیں جہاں مسلم آبادی زیادہ ہے۔ آج علیگڑھ کی عوام کل 14 امیدواروں میں سے کسی ایک کی قسمت کا تالا اپنے ووٹ سے کھولے گی۔ پہلے کے مقابلے اس بار ووٹرز پولینگ خاموشی سے کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں, عوام کس کو ووٹ دے رہی ہے اور کون سا امیدوار ان کا پسندیدہ ہے یہ بتانے سے پرہیز کرتے نظر آ رہے ہیں لیکن عوام کا کہنا ہے اس بار حکومت تبدیل ہونی چاہیے کیونکہ اب نفرت کی سیاست برداشت نہیں ہوتی ہے۔

اسمبلی حلقہ نمبر 75 کوئل, تھانہ سول لائن کے مسلم اکثریتی علاقے میں بوتھ نمبر، احمدی بلائنڈ اسکول میں صبح سے ہی ووٹرز کی بھیڈ اس لئے بھی دیکھی کیوں صبح میں گرمی کم ہوتی ہے اور جمعہ کی نماز ادا کرنے سے پہلے مسلم ووٹرز فری ہونا بھی چاہتے ہیں۔ووٹ ڈالنے کے بعد عوام کا کہنا ہے کہ اس بار ایسی حکومت چاہیے جو مہنگائی کو کم کریں, نوجوان بے روزگاروں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں فراہم کریں, ملک کی ترقی کی صرف باتیں نہ کریں اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں۔

ضلع علیگڑھ میں بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار سابق رکن اسمبلی (کانگریس) بیجندر سنگھ سے ہوگا۔ واضح رہے بہوجن سماج پارٹی نے ضلع علیگڑھ سے پہلے AIMIM کے غفران نور کو اپنا امیدوار بنایا تھا, دو دن بعد ہی جس کو تبدیل کرکے ہتیندر اپادھیائے بنٹی کو اپنا امیدوار بنادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟
بی جے پی کے ستیش کمار گوتم نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں 19.71 فیصد کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ ستیش کمار گوتم نے بی ایس پی کے ڈاکٹر اجیت بالیان کو شکست دی۔ بی جے پی اور بی ایس پی کو بالترتیب 56.42 فیصد اور 36.71 فیصد ووٹ ملے اقر 2014 میں بھی بی جے پی کے ستیش کمار نے الیکشن جیتا، جب کہ 2009 میں علی گڑھ حلقہ سے بی ایس پی سے راج کماری چوہان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.