گیا:بہار کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کچھ بوتھوں پر ای وی ایم مشینوں کی تکنیکی خرابی بھی آئی ہے۔ کشن گنج کے ایک بوتھ پر ای وی ایم کی خرابی کی وجہ کر قریب دو گھنٹے تک ووٹنگ نہیں ہوئی حالانکہ اب اسے درست کر لیا گیا ہے اور ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
وہیں ان پانچوں سیٹوں پر سیاسی وسماجی معزز شخصیات، ضلع کے افسران اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اپنے اپنے بوتھ پر پہنچ کر ووٹنگ کی ہیں۔ بھاگلپور میں بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے بوتھ نمبر 236 پر اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ نیہا شرما اپنے اہل خانہ اور رشتے داروں کے ساتھ ووٹ کرنے پہنچی تھیں۔
نیہا شرما کا تعلق بہار کے بھا گلپور سے ہے اور ہندی سنیما کی معروف ادکارہ ہیں۔ وہ بھاگلپور سے کانگریس کے امیدوار اجیت شرما کی بیٹی ہیں۔ اجیت شرما بہار کانگریس کے قد آور رہنماء ہیں۔ بھاگلپور سے کانگریس نے اُنہیں اُمیدوار بنایا ہے۔ وہیں کشن گنج پارلیمانی حلقہ میں بھی معزز شخصیات نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں۔ ان میں کشن گنج کے ڈی ایم تشار سنگلا نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بوتھ پر پہنچ کر ووٹ ڈالے ہیں۔
اسی طرح اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان و پارٹی یوتھ کے ریاستی صدر عادل حسن نے بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بوتھ پر پہنچ کر ووٹ کیا ہے۔ واضح ہوکہ بہار کی مسلم اکثریت والی نشست کشن گنج میں مقابلہ مسلم امیدواروں کے درمیان ہے۔ یہاں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اختر الایمان امیدوار ہیں جبکہ کانگریس سے موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اور جے ڈی یو سے ماسٹر مجاہد ہیں۔ کشن گنج میں ایم ائی ایم پرجوش ہو کر ووٹنگ کرانے میں مصروف نظر آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلہ کی لائیو اپڈیٹس - Lok sabha Election Update
پورنیہ نشست سے آزاد اُمیدوار پپو یادو نے بھی اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ اُنہوں نے اس دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ پورنیہ سیاسی اور ثقافتی طور پر سیمانچل،کوسی اور بہار کی تاریخ لکھے گا۔ انتخاب پورے ملک میں ہے لیکن سبھی کی نظریں صرف پورنیہ پر لگی ہوئی ہیں۔ اس دوران اُنہوں نے وزیراعظم کو اشاروں میں تنقید کا بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک شخص ملک کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے