ETV Bharat / state

انتخابات ختم، اب میں پرانے پیشے کی طرف واپس لوٹ رہا ہوں: متھن چکرورتی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Mithun Chakraborty on Election: بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں سے ایک متھن چکرورتی نے ہاوڑہ ضلع میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ انتخابات کے دوران انہیں جو ذمہ داری دی گئی تھی، وہ بھی پوری ہوگئی۔ اب وہ اپنے پرانے پیشے کی واپس لوٹ رہے ہیں۔ زیر التوا فلموں کو مکمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انتخابات ختم اب میں پرانے پیشے کی واپس لوٹ رہا ہوں:متھن چکرورتی
انتخابات ختم اب میں پرانے پیشے کی واپس لوٹ رہا ہوں:متھن چکرورتی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 4:01 PM IST

انتخابات ختم اب میں پرانے پیشے کی واپس لوٹ رہا ہوں:متھن چکرورتی (etv bharat)

ہاوڑہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی سمیت مختلف ریاستوں میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔مغربی بنگال کے 9 پارلیمانی حلقوں دمدم، باراسات، بشیرہاٹ، ڈائمنڈ ہاربر، متھرا پور، کولکاتا نارتھ، کولکاتا ساؤتھ، جئے نگر، جادو پور حلقوں میں آج انتخابات ہورہے ہیں۔

ریاست کے مختلف پارلیمانی حلقوں میں پرتشدد واقعات کی اطلاع ہے۔جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر پارلیمانی حلقہ کے بھانگوڑ،کلتلی،کیننگ سمیت دیگر علاقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ہاوڑہ ضلع میں بی جے پی کے رہنما اور بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں سے ایک متھن چکرورتی ووٹ ڈالنے کےلئے اپنی باری کے انتظار میں عام لوگوں کی طرح لائن میں کھڑے رہے۔پولیس انتظامیہ اور الیکشن ڈیوٹی پر تعینات افسران نے لائن سے الگ ہونے کی بات کہی تھی لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کردیا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد متھن چکرورتی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے بعد وہ سیاسی موضوع پر کوئی بات کرنا نہیں چاہتے ہیں۔مجھے جو ذمہ داری دی گئی تھی میں نے اسے ہر حال میں نبھانے کی پوری کوشش کی ۔میں ایک پروفیشنل اداکار ہوں اور یہ میری پہلی محبت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساتویں اور آخری مرحلے میں 8 ریاستوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پر دوپہر ایک بجے تک 40.09 فیصد ووٹنگ

متھن چکرورتی نے کہاکہ انتخابات ختم ہونے کے بعد پرانے پیشے کی جانب واپس لوٹ جائیں گے۔التو اپروجیکٹوں کو جلد سے جلد پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔کئی ادھوری فلموں کو مکمل کرنے کا کام بھی کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.