احمدآباد:گجرات میں واقع مائناریٹی کوآرڈینشن کمیٹی کے کنوینر مجاہد نفیس نے لکھا ہے کہ دیو بھومی دوارکا ضلع کے کلیان پور تعلقہ کے گاندھوی گاؤں کے بندر ایکسٹینشن میں انتظامیہ نے مسلمان ماہی گیروں کے مکانات کو مسمار کر دیا۔ اس کی وجہ سے لوگ بے گھر ہو گئے۔ یہ لوگ دوارکا اسمبلی حلقہ نمبر 301 کے ووٹر تھے۔ ان لوگوں نے پچھلے الیکشن میں بھی یہاں ووٹ دیا تھا۔ اس سال ووٹر لسٹ سے تقریباً 350 مسلم ماہی گیروں کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ اور کسی دوسری جگہ منتقل بھی نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ آج تعلقہ کے نوادرا گاؤں کی بندرگاہ کی توسیع کرنے کے منصوبے کے تحت انتظامیہ نے مسلم ماہی گیروں کے مکانات کو مسمار کیا۔یہ لوگ دوارکا اسمبلی حلقہ نمبر 249 کے ووٹر تھے۔ اس سال ووٹر لسٹ سے 225 مسلم ماہی گیروں کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ لوگوں میں انتظامیہ کے اس فیصلے کو لے کر بے چینی پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد آباد ایسٹ سیٹ کی تاریخ اور تجزیہ - LOK SABHA ELECTION 2024
ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو انتظامیہ نے زبردستی بے گھر کیا ہے۔ ان لوگوں کی بحالی کی درخواست معروف گجرات ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔
الیکشن کمیشن ہر ووٹر کی رجسٹریشن پر زور دیتا ہے۔ انتظامیہ بے گھر افراد کے ووٹ کسی اور جگہ منتقل کرنے کے بجائے فہرست سے حذف کر دیتی ہے۔ گزارش ہے کہ گندھوی، نودرا گاؤں کے مسلم ماہی گیروں کو ووٹ دینے کے موقع سے محروم نہ کیا جائے ۔ ورنہ یہ تقریباً 575 مسلم ماہی گیروں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا جائے گا۔