بھاگلپور:موقع پر انہوں نے نریندی مودی کا ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی اور ترقی کے بڑے بڑے دعوے کیے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں نریندی مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور 2047 تک ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پہلے موبائل سے لے کر کھلونوں تک سبھی چیزیں چین سے درآمد ہوتی تھیں لیکن اب سبھی چیزیں ہندوستان میں تیار ہو رہی ہیں اور بیرون ملک سے برآمد کی جا رہی ہیں۔
اس ریلی میں نتیشن حکومت میں نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری بھی موجود تھے۔ انہوں نے ڈنبل انجن کی حکومت کو سپورٹ کرنے کی استدعا کی اور نریندر مودی کے نام پر ووٹ دینے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:بہار میں لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے کانگریس کے 8 امیدواروں کی فہرست میں ایک بھی خاتون نہیں - Lok Sabha Election 2024 In Bihar
بھاگلپور کے سینڈس کمپاؤنڈ میں ہوئی اس ریلی میں جہاں مقامی لیڈر اپوزیشن لیڈروں پر چھینٹا کشی سے بچتے نظر آئے وہیں جے پی نڈا نے کانگریس سے لے کر انڈیا اتحاد کے سبھی پارٹیوں کو بدعنوانی میں ملوث بتاتے ہوئے سخت سرزنش کی۔ لیکن سب سے اہم یہ تھی کہ کسی بھی لیڈر نے مہنگائی اور بے روزگاری پر ایک لفظ بھی بولنا گنوارا نہیں کیا۔