ETV Bharat / state

ہمایوں کبیر کا یو ٹرن، یوسف پٹھان کو لوک سبھا بھیجا جائے گا - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

Humayun Kabir on Yusuf Pathan: ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یوسف پٹھان جیسی شخصیت کو لوک سبھا بھیجا جائے گا۔ یوسف پٹھان ایک پرفکیٹ امیدوار ہیں۔ بہرامپور کے لوگوں کو ان کی حمایت کرنی چاہیے۔

ہمایوں کبیر کا یو ٹرن،یوسف پٹھان کو لوک سبھا بھیجا جائے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 12:23 PM IST

ہمایوں کبیر کا یو ٹرن،یوسف پٹھان کو لوک سبھا بھیجا جائے گا

بہرام پور: مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تشہیری مہم جاری ہے۔ اسی درمیان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان نے بہرامپور پارلیمانی حلقے سے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس سنئر رہنما ادھیر رنجن چودھری کا اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان سے مقابلہ ہے۔ مغربی بنگال کی حمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے بہرامپور سے یوسف پٹھان کو امیدوار بنائے جانے کے بعد رکن اسمبلی ہمایوں کبیر ناراض ہوگئے تھے۔

ہمایوں کبیر نے میڈیا کے سامنے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم سمیت دیگر رہنماوں کی ہمایوں کبیر سے ملاقات کے بعد ہمایوں کبیر کی ناراضگی دور ہوئی۔ اس کے بعد یوسف پٹھان جب بہرامپور پہنچے تو انہوں نے سابق کرکٹر کا والہانہ استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے: یوسف پٹھان

رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے کہا کہ ریاست کی 42 سیٹوں میں سے بہرام پور لوک سبھا حلقہ سب سے زیادہ چیلنجنگ سیٹ ہے۔ یہ لڑائی آسان نہیں ہوگی۔ ہمیں بہرام پور میں سوچ سمجھ کر انتخابی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔یوسف پٹھان ایک اچھے امیدوار ہیں ۔وہ ایک کامیاب سیاسی رہنما ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یوسف پٹھان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں رول ادا کرنے والے کرکٹر ہیں۔ ہمیں مزید جوش و خروش دکھانا ہو گا۔یوسف پٹھان کو جیتن ہو گا۔ ہم بہرام پور سے جتا کر یوسف پٹھان کو لوک سبھا بھیجیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.