کولکاتا:2021 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ممتا بنرجی نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ اس وقت ان کے چیف سیکورٹی ایڈوائزر 1988 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر وویک تھے۔ انہیں گزشتہ نومبر میں ڈی جی (ہوم گارڈ) کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ وویک کے ساتھ،دو دیگر سینئر آئی پی ایس افسران، سنجے مکھرجی اور راجیش کمار کے نام کو حکومت نے ریاستی پولیس کے اگلے ڈی جی کے طور پر کمیشن میں بھیجا ہے۔ سنجے اب ریاستی فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈی جی ہیں۔ راجیش ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے سربراہ ہیں۔
چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے فوری اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں معیاری انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا اعلان کیا۔ آئی پی ایس افسر راجیو کمار کے خلاف 48 گھنٹے کے اندر کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے گجرات، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ کے ہوم سیکریٹریز کو ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔ میزورم، سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریٹو محکمہ ہماچل پردیش کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
راجیو کو ریاست کے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری کے طور پر واپس بھیجا گیا ہے۔ اتفاق سے راجیو کو 2016 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد بھی راجیو کمار کو ڈیپوٹیشن پر دہلی بھیج دیاگیا تھا۔ بعد میں راجیو ایک طویل عرصے تک سینٹرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری رہے۔
یہ بھی پڑھیں:چھ ریاستوں کے ہوم سکریٹریز کو الیکشن کمیشن نے ہٹانے کا حکم دیا
چند ماہ قبل ریاستی پولیس کے ڈی جی کے طور پر منوج مالبیا کی میعاد ختم ہوئی تھی۔اس کے بعد راجیو کو گزشتہ دسمبر میں ریاستی پولیس کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مقرر کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔
یو این آئی