ETV Bharat / state

مظفر نگر میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور جینت چودھری نے عوامی اجلاس سے کیا خطاب - lok sabha election 2024

BJP Slam Congress And SP ضلع مظفرنگرکے شاہ پور میں امت شاہ اور راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر جینت چودھری نے ایک بڑے پیمانے جلسے کو خطاب کیا۔ کثیر تعداد میں بی جے پی کے کارکنان اور عام لوگوں نے جلسے میں شرکت کی۔اس کے علاوہ کئی اہم رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مظفر نگر میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور جینت چودھری نے عوامی اجلاس سے کیا خطاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 11:12 AM IST

مظفر نگر میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور جینت چودھری نے عوامی اجلاس سے کیا خطاب

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر کے شاہ پور قصبے میں نیشنل انٹر کالج کے میدان میں بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر سنجیو بالیان کی حمایت میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور آر ایل ڈی کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ سمیت کئی اہم رہنماوں اس موقع پر موجود تھے۔جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

آر ایل ڈی کے صدر جینت سنگھ نے کہا کہ چودھری اجیت سنگھ آخری بار مظفر نگر آئے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ غریبوں کی عزت افزائی ہو ۔ غریبوں کے لئے درجنوں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہو۔ کچھ لوگ ووٹ حاصل کرنے کے لیے چودھری چرن سنگھ کا نام لیتے تھے لیکن بھارت رتن ملنے پر اُنہوں نےخوشی کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پہلے مرحلے میں ہیں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کوئی ٹکراؤ باقی نہیں ہے۔ انہوں نے ایس پی سے علیحدگی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پلٹا نہیں ہوں، اسے کہتے ہیں پٹکنی مارنا۔حکومت کسانوں کے لیے فیصلے لے گی۔ حکومت چودھری چرن سنگھ کو جو عزت دے رہی ہے وہ کسانوں کا احترام ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛کسانوں کے بہبود کے لئے وقف ہے مودی حکومت:امت شاہ - Home Minister Amit Shah

امت شاہ نے کہاکہ ہمیں ایس پی کا صفایا کرنا ہے۔اس بار انتخابات میں ایس پی کا صفایا یقینی ہے۔ اسی زمین سے چودھری چرن سنگھ نے کسانوں کی آواز اٹھانے کا کام کیا۔ بی جے پی حکومت نے غریبوں کے فلاحی کام کئے۔ گنے کی قیمتیں بڑھائیں۔بی ایس پی نے 19 ملیں بند کروائیں۔کشمیر ہمارا ہے، بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 ہٹا دیا۔ ایس پی اور کانگریس کا مغرور اتحاد کبھی بھی رام مندر نہیں بننے دیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.