ETV Bharat / state

اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں اسکروٹنی کے بعد 44 امیدوار انتخابی میدان میں - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

Scrutiny Of Candidates Nomination ضلع کلکٹر اور انتخابی افسر دلیپ سوامی نے بتایا کہ اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں اسکروٹنی کے بعد چوالیس امیدوا انتخابی میدان میں قسمت آزمائیں گے۔ 7 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی میں غلطیاں پائے جانے کے سبب انھیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ کیلئے مجموعی طور پر 51 امیدواروں کی 78 درخواستیں داخل کی گئی تھیں

اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں اسکروٹنی کے بعد  چوالیس امیدوا انتخابی میدان میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 4:39 PM IST

اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں اسکروٹنی کے بعد چوالیس امیدوا انتخابی میدان میں

اورنگ آباد: اورنگ آباد پارلیمانی انتخابات 2024 کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ کی گئی۔ اس میں 51 امیدواروں کی جانب سے کل 78 درخواستیں داخل کی گئیں۔ کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر دلیپ سوامی نے بتایا کہ 44 افراد کی درخواستیں درست ہیں، اور سات افراد کی درخواستیں غلط ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ پلاننگ روم میں منعقد کیا گیا۔ کلکٹر اور ضلع انتخابی افسر دلیپ سوامی ، ضلع انتخابی افسر دیویندر کٹکے، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر ونود کھیرولکر، ڈپٹی کلکٹر پربھودے مولے، الیکشن ریٹرنگ آفیسر وینکٹ راٹھوڑ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ یہ عمل الیکشن انسپکٹر کانتی لال ڈنڈے اور راج شیکھراین کی موجودگی میں کیا گیا۔

اس موقعے پر امیدواران، ان کے نمائندے، وغیرہ موجود تھے۔ جانچ کے عمل کے بعد کلکٹر سوامی نے سمواد ستیتو پروگرام میں صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کا غذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن تک 51 امیدواروں کی جانب سے 78 درخواستیں موصول ہوئیں۔ انڈین ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ کی دفعہ 36 اور 33 کی دفعات کے مطابق 36 معیارات کی بنیاد پر تفتیش کی گئی۔ جن کے کاغذات نامزدگی منسوخ کیے گئے تھے، ان کو ان کے شکوک دور ہونے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ یہ تمام عمل امیدواروں، ان کے نمائندوں اور الیکشن انسپکٹرز کی موجودگی میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخاب کے دوران بیداری مہم کا مسجد سے آغاز

اسکروٹنی کے عمل کے فوراً بعد درخواست واپس لینے کی مدت شروع ہو گئی ہے۔ کلکٹر سوامی نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ اپنی امیدواری واپس لیتے لینا چاہتے ہیں، وہ دفتری اوقات میں ذاتی طور پر یا اپنے نمائندوں کے ذریعہ اپنی درخواستیں واپس لے سکتے ہیں۔ سات امیدواروں کی درخواست منسوخ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.