ETV Bharat / state

بیدر میں افسانچوں کی آٹھ مختلف زبانوں میں نمائش - Literature Exhibition In Bidar

بیدر ضلع میں واقع حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول میں محمد یوسف رحیم بیدری کے افسانچوں کی آٹھ زبانوں میں نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔کرناٹک کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بسواراج بلور نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔

بیدر میں افسانچوں کی آٹھ مختلف زبانوں میں نمائش
بیدر میں افسانچوں کی آٹھ مختلف زبانوں میں نمائش (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 2:47 PM IST

بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول میں ممتاز شاعر و ادیب اور افسانچہ نگار محمدیوسف رحیم بیدری کے افسانچوں کی آٹھ زبانوں اردو کے علاوہ کنڑی،ہندی،انگریزی،مراٹھی، تیلگو، فارسی اور سنسکرت زبانوں میں نمائش کا افتتاح عمل میں آیا۔جسے طلبا و طالبات نے کافی پسند کیا۔

ڈاکٹر بسواراج بلور نے افسانچوں کی نمائش کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادب زندگی سے وابستہ ہوتا ہے۔جو لوگ ادب کو اختیار کرتے ہیں وہ سینکڑوں سال تک زندہ رہتے ہیں۔ آج کوئمپو اور دیگر کنڑی ادیب صرف ادب کی وجہ سے زندہ ہیں۔ موصوف نے طلبا وطالبات سے کہاکہ کتابیں پڑھیں ، مطالعہ کریں۔

بیدر میں افسانچوں کی آٹھ مختلف زبانوں میں نمائش (etv bharat)

انہوں نے کہاکہ مطالعہ سے زندگی جاوداں ہوجاتی ہے۔ میرے گھر میں 8ہزار سے زائد کتابیں موجودہیں۔ افسانچوں کے بارے میں کہاکہ محمدیوسف رحیم بیدری ادبی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ افسانچوں کی نمائش بھی ان ہی میں سے ایک کام ہے۔ یہ میں نے پہلی دفعہ دیکھاہے۔ انھوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ لوگ آہستہ آہستہ ادب کو چھوڑتے جارہے ہیں۔ جو لوگ ادب(لٹریچر) کو چھوڑ دیتے ہیں وہ دنیا میں کوئی کام نہیں کرسکتے۔

موصوف نے کام نہ کرنے کے حوالے سے کہاکہ اگر ہم ہتھےلوں سے کام لیناچھوڑ دیں تو وہاں پر بھی بال نکل سکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی زندگی کو چاق وچوبند رکھیں۔ رائٹنگ کے حوالے سے بتایاکہ لوگ رائٹنگ پاور کو چھوڑ کرگوگل میںاپنی زبان سے ہدایت دےنے کے فن میں طاق ہورہے ہیں جوکسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔
ممتاز شاعروادیب اور افسانچہ نگار محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ 40افسانچوں کی نمائش ہورہی ہے۔ یہ نمائش 8زبانوں میں ہے۔ اس نمائش سے طلبہ وطالبات استفادہ کریں۔آخر میں کتاب الرائے رکھی گئی ہے۔ اس کتاب الرائے پر طلبہ وطالبات اپنی مثبت اور منفی دونوں رائے کااظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں عظیم الشان بین ریاستی قرآت قرآن کریم کا مقابلہ

موصوف نے میموریل اسکول کے پرائمری سیکشن گاوان ہائیرپرائمری اسکول کی سابق طالبہ محترمہ رخسانہ نازنین کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آج آپ ہی کے ادارے اور اسکول کی سابق طالبہ بیدر کی سب سے زیادہ معروف افسانہ نگار ہیں جن کے افسانچے بھی منظر عام پر آتے ہیں۔آج ہی انھوں نے تازہ افسانچہ ”کینچلی“ لکھاہے۔ اسی طرح معلمات میں سے ایک معلمہ (چٹنلی کی سی آرپی) محترمہ سیدہ شاہانہ سلطانہ بھی افسانچے لکھ رہی ہیں۔ اس سے پتہ چلتاہے کہ خواتین میں افسانچے لکھنے کاعمل مردوں سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.