ETV Bharat / state

سلم بستی شرم وہار میں لائبریری کا افتتاح - Library inauguration - LIBRARY INAUGURATION

شاہین باغ سے متصل سلم بستی شرم وہار میں واقع الخیر فاونڈیشن کی جانب سے لائبریری کا افتتاح کیا گیا ۔شرم وہار میں غریب بچوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے الخیر فاونڈیشن کی جانب سے 2016 سےایک اسکول بھی چلایا جا رہا ہے ااس اسکول میں نرسری سے پانچویں کلاس تک کی تعلیم دی جاتی ہے

سلم بستی شرم وہار میں لائبریری کا افتتاح
سلم بستی شرم وہار میں لائبریری کا افتتاح (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 1:54 PM IST

سلم بستی شرم وہار میں لائبریری کا افتتاح (etv bharat)

نئی دہلی :اس موقع پر الخیر فاونڈیشن کی فاونڈر ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ اس اسکول کے قیام سے یہاں کے بچوں کے اندر تعلیم کا رجحان پیدا ہو رہا ہے۔ اس اسکول میں پڑھائی کرنے کے بعد سرکار کے بڑے اسکول میں ان بچوں کا داخلہ آسانی سے ہوجاتا ہے۔

اپنے بچوں کو بڑے سے بڑے اسکول میں اچھے پیسے خرچ کرکے اعلی تعلیم دلاتے ہیں لیکن سلم علاقے کے بچوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے شاہین باغ سے متصل سلم بستی شرم وہار میں الخیر فاونڈیشن کی جانب سے ایک لائبریری کا افتتاح کیا ہے۔ الخیر فاونڈیشن کی جانب سے یہاں 2016 سے ایک اسکول بھی چلایا جارہا ہے۔اس میں تقریبا ڈیڑھ سو سے زیادہ بچے اس اسکول می تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہاں پر نرسری سے لے کر پانچویں کلاس تک مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں پڑھنے کے شوق کو دیکھتے ہوئے ایک لائبریری کا بھی قیام کیا گیا ہے۔اس موقع پر معروف سماجی کارکن شمس الضحی نے اس کار خیر کے لئے الخیر فاونڈیشن کی فاونڈر ڈاکٹر درخشاں کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے کام اور لوگوں کو بھی کرنا چاہیے۔

اسکول کی انچارج محترمہ ںشاط نے کہا کہ بحثیت انسان ہمیشہ سب کو ضرورت مندوں کی تعلیم دھیان دینا چاہئے سماجی کارکن نصرت الضحی نے کہا کہ میں خود بی ایس سی اور بی ایڈ ہوں۔ تعلیم کی اہمیت سمجھتی ہوں۔ اس کار خیر میں جو بھی ہوسکے گا وہ الخیر فاونڈیشن کی اپنی مدد پیش کرے گی۔الخیر فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر انتخاب الرحمن نے اسکول اور لائبریری کے مقصد بتائے۔

یہ بھی پڑھیں:مدارس میں عصری علوم کو شامل کیا جائے - madrasas syllabus

جبکہ الخیر فاونڈیشن کے پراجیکٹ کو ارڈی نیٹر ایم آئی صدیقی نے بتایا کہ کس طرح سے سلم علاقے میں الخیر فاونڈیشن کا یہ اسکول کام کرتا ہے اور کیا کیا دشواریاں ہیں۔اس موقع پر اس اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے بھی بات کی اور الخیر فاونڈیشن کے کام کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.