ETV Bharat / state

اندور میں کل ہند مشاعرے کے پوسٹر کا اجرا - اندور میں کل ہند مشاعرہ

All India Mushaira Poster In Indore اندور میں سماجی تنظیم قافلہ محبتوں کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ شاعر مرحوم ڈاکٹر ارحت اندوری کی یاد میں یاد میں یاد راحت کے عنوان سے کل ہند مشاعرے کے سبب میں پوسٹر کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

اندور میں کل ہند مشاعرے کے پوسٹر کا اجرا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 4:06 PM IST

اندور میں کل ہند مشاعرے کے پوسٹر کا اجرا

اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صناعتی شہر اندور میں تنظیم قافلہ محبتوں کی جانب سے 17 فروری کو عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کی یاد میں آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد کی جائے گا۔اس سلسلے میں تنظیم قافلہ محبتوں کی جانب سے کل ہند مشاعرہ یاد راحت کے پوسٹر کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

پوسٹر کی رسم رونمائی شاعر فریاد بہادر (آل انڈیا ریڈیو کے سابق ڈائریکٹر) عزیز انصاری ،قافلہ محبتوں کے عمار انصاری اور شاعر ستلج راحت کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر شہر کی کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کو خالق حقیقی سے ملے تقریبا تین برس کا وقت گزر چکا ہے۔

آج بھی ان کے ہزاروں مداح کے دلوں میں وہ زندہ ہیں۔ کیونکہ ایک شاعر ادیب کبھی مرا نہیں کرتے۔راحت اندوری آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔غورطلب ہے کہ ڈاکٹر راحت اندوری کورونا کے بحران میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔اس سے اردو ادب میں جو خلا پیدا ہوئی تھی وہ ابھی بھی پر ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ میں کاروانِ اردو پروگرام کا انعقاد

ان کے آبائی شہر اندور اور دنیا بھر میں ان کے مداح آج بھی ان کو شدت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی یاد میں منعقد ہونے والے یاد راحت کل ہند مشاعرے کے پوسٹرز کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر انہیں یاد کرنے لگے۔لوگوں کی جانب سے منتظم کو مشاعرے کے انعقاد کی پیشگی مبارکباددینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.