ETV Bharat / state

بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل - بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری

Hajj 2024 ضلع بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کمیٹی کی جانب سے اس سال سفر حج پر جانے والے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ادارے نے کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیا نے پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے

بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 8:25 PM IST

بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل

بیدر :ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں سفر حج 2024پر جانے والے عازمین حج کی تاریاں زور شور سے جاری ہے۔بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کمیٹی نے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہےکہ عازمین حج کو تمام دستاویزات سنبھال رکھے ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ریاستی حج کمیٹیوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے بعد قسط جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اس سے عازمین حج کو مزید وقت مل جائے گا۔

انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین اب پہلی قسط 15 فروری تک حج کمیٹی آف انڈیا کی Pay in slip‏ پر ایسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل دورمیں پرنٹ میڈیا کے مستقبل پر خطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے

انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ ضلع بیدر کے تمام عازمین حج دفتر خادم الحجاج کمیٹی بیدر میں اپنا میڈیکل اور فٹنس سرٹیفیکیٹ اصل پاسپورٹ کے ساتھ اپنے پہلی قسط ادا کریں ۔یاد رکھیے آپ کا جو سلیکشن کنفرم پہلی قسط بھرنے کے بعد ہی ہوتا ہے اگر اپ پہلی قسط ادا نہیں کریں گے تو ویٹنگ میں جو لوگ رہیں گے ان کا نام آجائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.