ETV Bharat / state

لالو یادو کی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید - سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو نے اتوار کو گاندھی میدان میں ہونے والے آر جے ڈی کے میگا جلسے کے سلسلے میں سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ شئیر یرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے بہار دورے کو لے کر زبردست تنقید کی۔

لالو یادو کی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 3:06 PM IST

پٹنہ:ریاست بہار کے پٹنہ میں واقع گاندھی میدان میں اتوار کو آر جے ڈی کی میگا ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تیجسوی یادو اپنی جن وشواس یاترا کے دوران جہاں بھی گئے وہاں لوگوں سے گاندھی میدان آنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں سے 3 مارچ کو ہونے والی اس میگا ریلی کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بہار کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اورنگ آباد اور بیگوسرائے میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم بہار کے لوگوں کو بہت سے تحفے دیں گے۔ اب آر جے ڈی کے قومی صدر لالو یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سے عین قبل بڑا حملہ کیا ہے۔

مرکزی حکومت پر لالو کی تنقید:

لالو یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیو میں لالو نے لوگوں سے 3 مارچ کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہونے والی پارٹی کی میگا ریلی میں آنے کی اپیل کی ہے۔ لالو یادو نے مرکزی حکومت پر بھی حملہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ساتھ آئیں اور مرکز میں بی جے پی حکومت کو گرانے میں ہماری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست میں میرے رہتے نہیں کرسکتا کوئی فساد: تیجسوی یادو

سابق وزیراعلیٰ نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آر جے ڈی کی جانب سے 3 مارچ 2024 کو گاندھی میدان میں جن وشواس ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام کے تمام لوگوں ، کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کو بڑی تعداد میں جمع ہونا چاہئے اور مرکز میں بی جے پی حکومت کا تختہ الٹنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.